Results 1 to 3 of 3

Thread: Aurat Pair Ki Jooti Hai

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Aurat Pair Ki Jooti Hai



    "

    عورت پیر کی جوتی ہے "


    یہ جملہ ایک گالی سے کم نہیں نہ صرف دینے اورلینے والےکے لیے بلکہ ایسا سوچنے والے کے لیےبھی منفی طرزفکرکا عکاس۔۔۔ بظاہر مرد کی حاکمیت اورایک عورت کی طرف سے خود ساختہ مظلومی کا اشتہار بھی دکھتا ہے۔ غور کیا جائے تو یہ بہت بڑا انعام بھی ہےکہ جوتی کا پیر سے وہی رشتہ ہےجو لباس کا جسم سے۔ قرآن پاک میں عورت اورمرد کے جائزتعلق کی دلیل"لباس"سے دی گئی ہے۔ سوچا جائےتو لباس کے بغیرانسان کچھ بھی نہیں۔ وہ نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ اخلاقی اورمعاشرتی طورپر بھی اس سچائی کے بغیرزندہ نہیں رہ سکتا۔ لباس کے بعد جوتا انسان کی زندگی کا لازمی عنصر ہے۔ دُنیا کے پتھریلے راستوں پر چلنے میں بنیادی کردارجوتے کا ہی ہوتا ہے۔ عام معنوں میں جوتا ہمیشہ جوڑے کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے،اوردونوں پیر کے جوتے ایک جیسےاورایک سی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اُن کی بناوٹ میں جو معمولی سا پوشیدہ فرق ہے وہی اُنہیں ایک دوسرے سے جُدا کرتا ہے۔



    معاشرے،کتابوں،ماضی قریب اورماضی بعید کی تواریخ کے مطالعے کے بعد اس جائز بندھن کے حوالے سے یہی محسوس ہوا کہ"عورت اگر اپنی کھال کی جوتیاں بھی بنا کرمرد کو پہنا دے پھر بھی وہ اپنی زندگی میں عورت کے کردارکے حوالے سے سدا کا ناشکرا ہی رہے گا"۔
    جب کوئی کوہ پیما 'ماؤنٹ ایورسٹ' سر کر لیتا ہے تواس کے پاس واپسی کے سوا کوئی راستہ نہیں بچتا ۔عورت کو خواہ پاؤں کی جوتی سے بھی کمترمحسوس کیا جائے لیکن اُس کے دل کے ماؤنٹ ایورسٹ پربہت کم کسی کے قدموں کے نشان اُترتے ہیں اوراس تک پہنچنا بھی ہر کسی کے بس کا روگ نہیں۔ لیکن جو اس برف کے سامنے سجدہ ریز ہو گیا اُسے پھر کہیں اورجانے کے ضرورت نہیں پڑتی
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    bu - Aurat Pair Ki Jooti Hai


  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default

    Shukriya
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •