Results 1 to 2 of 2

Thread: Jo Hota Hai Ache Ke Liye Hota Hai

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Jo Hota Hai Ache Ke Liye Hota Hai

    جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے

    یہ ایک بادشاہ کی کہانی ہے۔

    اُس کا ایک بچپن کا دوست تھا جس کے ساتھ وہ کھیل کود کر جوان ہوا تھا۔ بادشاہ اپنے اُس دوست کو ہمہ وقت ساتھ رکھتا تھا۔ اُس کی عادت تھی کہ اُس کی زندگی میں خواہ کوئی بھی اچھی بُری بات ہو وہ ہمیشہ یہ ہی کہتا کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے۔


    ایک دن بادشاہ اور اُس کا دوست شکار کیلئے جنگل میں گئے۔ دوست نے بادشاہ کیلئے بندوق میں گولی بھری اور بندوق تیار کر کے بادشاہ کو دی لیکن گولی بھرنے میں اُ س سے کچھ غلطی ہو گئی اور جب بادشاہ نے شکار کے لئے گولی چلائی تو اُس کا انگوٹھا کٹ گیا۔یہ صورتحال دیکھ کر دوست نے اپنی عادت کے مطابق کہا :


    جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے،اس میں یقینا کوئی بہتری ہو گی۔


    یہ سن کر بادشاہ کو شدید غصہ آیا اور بولا :یہ بہترنہیں ہے، میرا انگوٹھا ضائع ہو گیا ہے اور تم کہہ رہے ہو اچھاہوا‘ اور ‘ساتھ ہی حکم جاری کیا کہ اسے قید خانے میں ڈال دیا جائے۔


    ایک سال بعد بادشاہ دوبارہ ایک جگہ شکار کھیلنے گیا۔ وہاں بدقسمتی سے اُسے آدم خور جنگلیوں نے پکڑ لیا اور اپنے علاقے میں لے گئے۔ اُنہوں سے بادشاہ کے ہاتھ باندھ دیئے۔ اب آگ جلا کر وہ بادشاہ کو جلانے ہی والے تھے کہ اُن کی نظر بادشاہ کے انگوٹھے پر پڑی تو پتہ چلا کہ بادشاہ ایک انگوٹھے سے معذور ہے۔ وہمی اور توہم پرست قوم ہونے کی وجہ سے وہ کسی نامکمل انسان کو نہیں کھاتے تھے لہٰذا انہوں نے بادشاہ کورہا کر دیا۔


    جب بادشاہ گرتا پڑتا اپنے محل میں پہنچا تو اُسے خیال آیا کہ کس طرح اُس کا انگوٹھا کٹ گیا تھا اور اُس نے اپنے دوست کو جیل میں بھجوا دیا تھا۔ فوراََ اُس نے اپنے خدام کو حکم دیا کہ اُس کے دوست کو باعزت دربار میں پیش کیا جائے۔


    جب اُس کا دوست آیا تو بادشاہ نے اُسے سارا حال سُنایا اور کہا کہ میں نے تمھارے ساتھ بہت بُرا کیا۔، مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا، مجھے معاف کردو۔ تم صحیح تھے وہ اچھا اور بہتر ہی ہوا تھا کہ میرا انگوٹھا کٹ گیا تھا۔ آج اس انگوٹھے کے نہ ہونے کی وجہ سے میری جان بچ گئی۔


    یہ سُن کر بادشاہ کا دوست مسکرایا اور بولا :

    یہ بھی بہتر ہی ہوا کہ آپ نے مجھے جیل بھجوا دیا۔


    اپنے دوست کی یہ بات سُن کر بادشاہ بہت حیران ہوا اور کہنے لگا کہ یہ اچھا اور بہتر کس طرح تھا۔تم ایک سال تک جیل میں رہے اور کہہ رہے ہو کہ اچھا ہوا۔


    دوست مسکرا کر بولا :’’ہاں ! اچھا ہوا اور بہت بہتر ہوا کہ اگر میں جیل میں نہ ہوتا تو یقینا میں تمھارے ساتھ ہوتا اور وہ جنگلی اب تک مجھے ہڑپ کر چکے ہوتے کیونکہ میرا انگوٹھا صحیح سالم ہے‘‘۔


    اخلاقی سبق:،،


    زندگی میں اکثرجو کچھ بھی ہوتا ہے وہ یقینا اچھے کیلئے ہی ہوتا ہے لیکن انسان فطرتاََ جلدباز واقع ہوا ہے اور اُسی وقت نتیجہ چاہتا ہے جبکہ قدرت کا نتیجہ تھوڑے وقفے کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔فرق صرف اتناہے کہ اُمید کا سہارا کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے اور سوچ ہمیشہ مثبت رکھنی چاہیے۔
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    bu - Jo Hota Hai Ache Ke Liye Hota Hai


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •