مختصر صحیح بخاری
فضائل مدینہ کے بیان میں
باب: قرب قیامت میں ایمان مدینہ کی طرف سمٹ آئے گا۔
حدیث نمبر : 909


سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان مدینہ کی طرف اس طرح سمٹ آئے گا جس طرح سانپ اپنے بل کی طرف سمٹ جاتا ہے۔