Results 1 to 2 of 2

Thread: Ujar Gya Hai Chaman Log Dilfigar Chlye

  1. #1
    Join Date
    Nov 2008
    Location
    اسلامی جمہوریہ پاکستان
    Posts
    3,461
    Mentioned
    276 Post(s)
    Tagged
    8176 Thread(s)
    Thanked
    90
    Rep Power
    1073759

    glass Ujar Gya Hai Chaman Log Dilfigar Chlye


    اجڑ گیا ہے چمن، لوگ دلفگار چلے
    کوئی صبا سے کہو، اب نہ بار بار چلے

    یہ کون سیر کا ارماں لئے چمن سے گیا
    کہ بادِ صبح کے جھونکے بھی سوگوار چلے

    یہ کیا کہ کوئی ہی رویا نہ یاد کر کے انہیں
    وہ چند پُھول، جو حسنِ چمن نکھار چلے

    نقاب اٹھا، کہ پڑے اہلِ درد میں ہلچل
    نظر ملا ، کہ چُھری دل کے آر پار چلے

    خوشا کہ در پہ ترے سر جھکا لیا ہم نے
    یہ ایک قرضِ جبیں تھا، جسے اتار چلے

    کہے جو حق وہ کرے کیوں مآل ِ حق سے گریز
    کوئی چلے نہ چلے، ہم تو سوئے دار چلے

    اب اِس کے بعد چمن جانے یا صبا جانے
    گزارنے تھے ہمیں چار دن، گذار چلے

    پلٹ کے دیکھا نہ اِک بار کارواں نے ہمیں
    گرے پڑوں کی طرح ہم پسِ غبار چلے

    جو اُن کی یاد میں چمکے کبھی سرِ مژگاں
    وہ چار اشک مری عاقبت سنوار چلے

    کِسی کی یاد سے تسکینِ جاں ہے وابستہ
    کِسی کا ذکر چلے اور بار بار چلے

    تمہاری بزم سے تاثیر اٹھ گئی شائد
    بحالِ زار ہم آئے، بحال ِ زار چلے

    غریبِ شہر کی میّت کے ساتھ روتا کون
    مرا سلام ہو اُن پر جو اشکبار چلے

    قفس میں روز دکھاتا ہے آشیاں صیاد
    نصیر آگ لگا دوں جو اِختیا ر چلے
    2v1u8md - Ujar Gya Hai Chaman Log Dilfigar Chlye

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    bu - Ujar Gya Hai Chaman Log Dilfigar Chlye


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •