Results 1 to 5 of 5

Thread: کسی کا نام لو، بے نام افسانے بہت سے ہیں

  1. #1
    Join Date
    Mar 2015
    Location
    Karachi
    Posts
    726
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    59 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    4

    Default کسی کا نام لو، بے نام افسانے بہت سے ہیں

    کسی کا نام لو، بے نام افسانے بہت سے ہیں
    نہ جانے کس کو تم کہتے ہو دیوانے بہت سے ہیں
    جفاؤں کے گِلے تم سے خدا جانے بہت سے ہیں
    تری محفل میں ورنہ جانے پہچانے بہت سے ہیں
    دھری رہ جائے گی پابندیٔ زنداں، جو اب چھیڑا
    یہ دربانوں کو سمجھادو کہ دیوانے بہت سے ہیں
    بس اب سوجاؤ نیند آنکھوں میں ہے، کل پھر سنائیں گے
    ذرا سی رہ گئی ہے رات، افسانے بہت سے ہیں
    تمہیں کس نے بلایا، مے کشوں سے یہ نہ کہہ ساقی
    طبیعت مل گئی ہے ورنہ مے خانے بہت سے ہیں
    بڑی قربانیوں کے بعد رہنا باغ میں ہوگا
    ابھی تو آشیاں بجلی سے جلوانے بہت سے ہیں
    لکھی ہے خاک اڑانی ہی گر اپنے مقدر میں
    ترے کوچے پہ کیا موقوف، دیوانے بہت سے ہیں
    نہ رو اے شمع! موجودہ پتنگوں کی مصیبت پر
    ابھی محفل سے باہر تیرے پروانے بہت سے ہیں
    مرے کہنے سے ہوگی ترکِ رسم و راہ غیروں سے
    بجا ہے، آپ نے کہنے میرے مانے بہت سے ہیں
    قمر! اللہ ساتھ ایمان کے منزل پہ پہنچادے
    حرم کی راہ میں سنتے ہیں بت خانے بہت سے ہیں
    (قمر جلالوی)

    1 - کسی کا نام لو، بے نام افسانے بہت سے ہیں

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,930
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    25
    Rep Power
    21474856

    Default

    zabardast


  3. #3
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,712
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    11
    Rep Power
    21474862

    Default

    Wah Aala

  4. #4
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,972
    Mentioned
    246 Post(s)
    Tagged
    5075 Thread(s)
    Thanked
    206
    Rep Power
    10

    Default

    Khoob

  5. #5
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    9,131
    Mentioned
    636 Post(s)
    Tagged
    8193 Thread(s)
    Thanked
    1882
    Rep Power
    214767

    Default

    v nice sharing keep it upp....
    be happy alwayz....
    thnx 4 sharing


    30abdx0 - کسی کا نام لو، بے نام افسانے بہت سے ہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •