Results 1 to 3 of 3

Thread: Heer Aur Raanjha. .. .. . Ibn e Safi

  1. #1
    Join Date
    Mar 2015
    Location
    Karachi
    Posts
    726
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    59 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    3

    Default Heer Aur Raanjha. .. .. . Ibn e Safi

    ہیر اور رانجھا ۔۔۔۔۔۔ ابن صفی



    ابن صفی مرحوم کو جن لوگوں نے پڑھا ہے،وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں پیروڈی نگاری میں بھی ید طولی حاصل تھا۔ انہوں نے جیمز بانڈ کی "ٰٹیمز فانڈ" ، الہ دین کے چراغ کی "چراغ الہ دین ڈائجسٹ" اور شیخ چلی کی "پرنس چلی" وغیرہ مشہور پیروڈیاں لکھیں۔ ایسی ہی ایک پیروڈی انہوں نے عمران سیریز ناول سوالیہ نشان میں بھی لکھی ہے،گو کہ مختصر ہے ، لیکن ہے جاندار،پڑھئے اور سر دھنیے:
    بیکار باتیں نہ کرو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔یہ تو حسن وعشق ہی کی سرزمین ہے۔۔۔ ۔۔۔ میں نے تمہارے یہاں کی کہانیاں سنی ہیں۔۔۔ پڑھی ہیں! وہ کون تھے۔۔۔ ۔ہیر اور رانجھا۔۔۔ ۔!
    ان کا تو نام ہی نہ لو۔۔۔ ۔! عمران برا سا منہ بنا کر بولا۔
    کیوں ! ان کی داستان تو ساری دنیا میں مشہور ہے۔
    بعد کے حالات سے تم واقف نہیں ہو۔خبروں پر سنسر ہوگیا تھا اور بعد کے حالات دنیا کو نہیں معلوم ہوسکے تھے۔
    کیسے حالات۔۔۔ ۔۔!
    "وہ دونوں راوی کے کنارے ملا کرتے تھے۔ عشق ہوگیا۔ ہیر دراصل وہاں کپڑے دھونے آیا کرتی تھی۔ رانجھا اس کا ہاتھ بٹانے لگا۔ ہاتھ کیا بٹانے لگا ہیر کو تو الگ بٹھا دیتا اور خود ہی اس کے کپڑے دھو دھاکر ڈھیر لگادیتا۔ ۔اچانک ایک دن اس نے محسوس کیا کہ اسے تقریبا ڈھائی سو کپڑے روزانہ دھونے پڑتے ہیں۔ تب اسے ہوش آیا اور بری طرح بوکھلاگیا۔۔۔ ۔۔۔ اس نے ہیر کی طرف دیکھا جو کچھ دور گھاس پر بیٹھی لسی پی چکنے کے بعد نسوار کی چٹکی چلانے جارہی تھی۔۔۔ ۔مگر وہ صرف دیکھ کر ہی رہ گیا کچھ بولا نہیں۔ لیکن اسے چونکہ تشویش ہوگئی تھی اس لیے وہ نچلا نہیں بیٹھا! کپڑے تو اسے بہرحال دھونے پڑتے تھے اس سے جو وقت بچتا تھا اس معمے کو حل کرنے میں صرف کردیتا۔ اب اسے ہیر سے عشق جتانے کا بھی کم موقع ملتا تھا۔
    ویسے وہ لسی کا گھڑا سامنے رکھے بیٹھی اس کا دل بڑھایا کرتی تھی آخر ایک دن یہ راز کھل ہی گیا۔ بیچارے رانجھے کومعلوم ہوا کہ ہیر کے بھائی نے مال روڈ پر ایک بہت بڑی لانڈری کھول رکھی ہے۔ بس وہ غریب ویہں پٹ سے گرا اور ختم ہوگیا۔ یہ ہے اصلی داستان ہیر رانجھا کی۔

  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default

    hahaha nice

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    bu - Heer Aur Raanjha. .. .. . Ibn e Safi


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •