Results 1 to 2 of 2

Thread: تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کروگے

  1. #1
    Join Date
    Mar 2015
    Location
    Karachi
    Posts
    726
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    59 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    3

    Default تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کروگے

    تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کروگے
    میں رورہا ہوں تو ہنس رہے ہو، میں مسکرایا تو کیا کروگے
    مجھے تو اس درجہ وقت رخصت سکوں کی تلقیں کررہے ہو
    مگر کچھ اپنے لئے بھی سوچا، میں یاد آیا تو کیا کروگے
    کچھ اپنے دل پر بھی زخم کھاؤ، مرے لہو کی بہار کب تک
    مجھے سہارا بنانے والو، میں لڑکھڑایا تو کیا کروگے
    اتر تو سکتے ہو یار لیکن مآل پر بھی نگاہ کرلو
    خدا نہ کردہ سکون ساحل نہ راس آیا تو کیا کروگے
    ابھی تو تنقید ہورہی ہے مرے مذاق جنوں پہ لیکن
    تمہاری زلفوں کی برہمی کا سوال آیا تو کیا کروگے
    ابھی تو دامن چھڑا رہے ہو، بگڑ کے قابل سے جارہے ہو
    مگر کبھی دل کی دھڑکنوں میں شریک پایا تو کیا کروگے
    (قابل اجمیری)

    1 - تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کروگے

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    zabardast


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •