Results 1 to 2 of 2

Thread: یکم رمضان - یوم ولادت سیدنا غوثُ الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

  1. #1
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    exclaim یکم رمضان - یوم ولادت سیدنا غوثُ الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

    یکم رمضان المبارک - یوم ولادت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

    banner 1308 - یکم رمضان - یوم ولادت سیدنا غوثُ الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ


    وقت ولادت کرامت کا ظہور :۔

    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت ماہ رمضان المبارک میں ہوئی اور پہلے دن ہی سے روزہ رکھا۔ سحری سے لے کر افطاری تک آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنی والدہ محترمہ کا دودھ نہ پیتے تھے، چنانچہ سیدنا غوث الثقلین شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی والدہ ماجدہ فرماتی ہیں کہ جب میرا فرزند ارجمند عبدالقادر پیدا ہوا تو رمضان شریف میں دن بھر دودھ نہ پیتا تھا۔
    (بهجة الاسرار و معدن الانوار، ذکر نسبه وصفته رضي الله تعاليٰ عنه، ص۱۷۲)

    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے بچپن کی برکتیں :۔

    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدتنا ام الخیر فاطمہ بنت عبداللہ صومعی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما فرمایا کرتی تھیں: “جب میں نے اپنے صاحبزادے عبدالقادر کو جنا تو وہ رمضان المبارک میں دن کے وقت میرا دودھ نہیں پیتا تھا اگلے سال رمضان کا چاند غبار کی وجہ سے نظر نہ آیا تو لوگ میرے پاس دریافت کرنے کے لئے آئے تو میں نے کہا کہ “میرے بچے نے دودھ نہیں پیا۔” پھر معلوم ہوا کہ آج رمضان کا دن ہے اور ہمارے شہر میں یہ بات مشہور ہوگئی کہ سیّدوں میں ایک بچہ پیدا ہوا ہے جو رمضان المبارک میں دن کے وقت دودھ نہیں پیتا۔
    (بهجة الاسرار، ذکر نسبه وصفته رحمة الله تعاليٰ عليه، ص۱۷۲)

    بچپن شریف کی سات کرامات :۔

    غوثُ الاعظم علیہ رحمتہ اللہ الاکرم مادر زاد ولی تھے ۔


    ١) آپ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں تھے اور ماں کو جب چھینک آتی اور اس پر جب وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰه کہتیں تو آپ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ پیٹ ہی میں جواباً َيرْحَمُكِ اللّٰه کہتے
    (الحقائق في الحدائق ص ۱۳۹)


    ٢) آپ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ یکُمرَمَضَانُ المبارَك بروز پیر صبحِ صادِق کے وَقت دنیا میں جلوہ گر ہوئے اُس وَقت ہونٹ آہِستہ آہِستہ حَرَکت کر رہے تھے اور اللہ اللہ کی آواز آرہی تھی
    (الحقائق في الحدائق ص ۱۳۹)


    ٣)
    جس دن آپ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ کی ولادت ہوئی اُس دن آپ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ کے دِیارِ ولادت جِیلان شریف میں گیارہ سو بچے پیدا ہوئے وہ سب کے سب لڑکے تھے اور سب وليُّ اللّهبنے
    (تفريحُ الخاطر ص ۱۵)

    ٤) غوثُ الاعظم علیہ رحمتہ اللہ الاکرم نے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا اور جب سُورج غُروب ہوا اُس وَقْت ماں کا دودھ نوش فرمایا۔ سارارَمَضَانُ المبارَك آپ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ کا یِہی معمول رہا
    (بَهجةُ الاسرار ص۱۷۲)

    ٥) پانچ برس کی عمر میں جب پہلی بار بِسْمِ اللّٰه پڑھنے کی رَسم کے لیے کسی بُزُرگ کے پاس بیٹھے تواَعُوذاوربِسْمِ اللّٰهپڑھ کر سورۂ فاتحہ اورالمسے لے کر اٹھارہ پارے پڑھ کر سنا دئیے۔ اُن بُزُرگ نے کہا: بیٹے! اور پڑھئے۔ فرمایا: بس مجھے اِتنا ہی یاد ہے کیوں کہ میری ماں کو بھی اِتنا ہی یاد تھا، جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھا اُس وَقت وہ پڑھا کرتی تھیں، میں نے سن کر یاد کرلیا تھا
    (الحقائق فی الحدائق ص۱۴۰)

    ٦) جب آپ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ لڑکپن میں کھیلنے کا ارادہ فرماتے، غیب سے آواز آتی: اے عبدُالقادِر ! ہم نے تجھے کھیلنے کے واسِطے نہیں پیدا کیا
    (الحقائق فی الحدائق ص۱۴۰)

    ٧) آپ رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ مدرَسے میں تشریف لے جاتے تو آواز آتی: اللہ عزوجل کے ولی کو جگہ دے دو۔
    (بَهجةُ الاسرار ص۴۸)


    سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت :۔


    محبوبِ سبحانی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے والد ماجد حضرت ابو صالح سید موسیٰ جنگی دوست رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے حضور غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادت کی رات مشاہدہ فرمایا کہ سرور کائنات، فخر موجودات، منبع کمالات، باعث تخلیق کائنات، احمد مجتبیٰ، محمد مصطفیٰ صلی للہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم بمع صحابہ کرام آئمۃ الہدیٰ اور اولیاء عظام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اِن کے گھر جلوہ افروز ہیں اوران الفاظ مبارکہ سے ان کو خطاب فرما کر بشارت سے نوازا:


    يَا اَبَا صَالِح اَعْطَاكَ اللّٰهُ اِبْنًا وَ هُوَ وَلِيٌّ وَ مَحْبُوْبِيْ وَ مَحْبُوْبُ اللّٰهِ تَعَالٰی وَ سَيَکُوْنُ لَهٗ شَانٌ فِي الْاَوْلِيَآءِ وَ الْاَقْطَابِ کَشَانِيْ بَيْنَ الْاَنْبِيَاءِ وَ الرُّسُلِ


    یعنی اے ابو صالح! اللہ عزوجل نے تم کو ایسا فرزند عطا فرمایا ہے جو ولی ہے اور وہ میرا اور اللہ عزوجل کا محبوب ہے اور اس کی اولیاء اور اَقطاب میں ویسی شان ہوگی جیسی انبیاء اور مرسلین علیہم السلام میں میری شان ہے۔
    (سيرت غوث الثقلين، ص۵۵ بحواله تفريح الخاطر)



    Last edited by shaikh_samee; 19-06-2015 at 10:26 AM.

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default

    Jazzak Allah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •