Results 1 to 4 of 4

Thread: قرآن کا اهم ترین حصہ

  1. #1
    Join Date
    Sep 2014
    Location
    Nankana Sahib
    Age
    23
    Posts
    61
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default قرآن کا اهم ترین حصہ

    قرآن کا اهم ترین حصہ
    پروفیسر فلپ ہٹی نے اپنی کتاب ، ہسٹری آف عربس میں قرآن کا تزکره کرتے هوئے لکها ہے کہ قرآن کے سب سے زیاده پر اثر حصے وه ہیں جو آخرت کے معاملات سے بحث کرتے ہیں -
    (صفحہ 130)
    The most impressive parts of the Koran deal with eschatology.
    جن غیر مسلموں نے قرآن پڑها ہے وه عام طور پر اسی قسم کے تاثر کا اظہار کرتے ہیں - مگر عجیب بات ہے کہ مسلمانوں کو سب سے کم جو چیز قرآن میں ملتی ہے وه یہی آخرت ہے - مسلمان ہر چیز قرآن میں پا لیتے ہیں مگر اسی چیز کو نہیں پاتے جو قرآن میں سب سے زیاده بلکہ ہر صفحہ پر پهیلی هوئی ہے - اس کی وجہ یہ ہے کہ غیر مسلم عام طور پر خالی الذہن هوتا ہے - وه صرف یہ جاننے کے لئے پڑهتا ہے کہ قرآن میں جو کچهہ لکها ہے وه کیا ہے - چنانچہ جو کچهہ قرآن میں لکها ہے وه اس کو کسی کمی بیشی کے بغیر پالیتا ہے -

    مگر مسلمانوں کا معاملہ اس سے مختلف ہے - مسلمان زیاده تر دو جذبے کے تحت قرآن پڑهتے ہیں - یا ثواب کے لئے یا فخر کے لئے -
    کچهہ لوگ قرآن کو سب سے زیاده مقدس کتاب سمجهہ کر بس اس کی " تلاوت " کر لیتے ہیں تاکہ اس کا ثواب انهیں مل جائے - اس کے بعد کچهہ لوگ وه ہیں جو قرآن کو اپنا ایک قومی فخر سمجهتے ہیں اور فخر کی نفسیات لے کر قرآن کو پڑهتے ہیں - ایسے لوگ قدرتی طور پر قرآن کو زمانہ کی روشنی میں دیکهنے لگتے ییں - زمانہ میں جن چیزوں کو اہمیت حاصل ہے وه سمجهتے ہیں کہ ان کی پرفخر کتاب ضرور اس کا مجموعہ هو گی - اب جس کے ذہن میں سوشلزم سب سے بڑی چیز ہے وه قرآن میں سوشلزم کو پڑهنے لگتا ہے - جس کے ذہن میں سائنس کہ اہمیت ہے وه قرآن کی عظمت کو سائنس کی صورت میں پالیتا ہے - اسی طرح جس کے ذہن میں سیاست اور قانون کی اہمیت ہے - وه قرآن میں جو سب سے اهم بات دریافت کرتا ہے وه سیاست اور قانون هوتی ہے -
    حقیقت یہ ہے کہ قرآن آخرت کی کتاب ہے - قرآن اس لئے آیا ہے کہ وه آنے والے دن سے پہلے آنے والے دن کے باره میں لوگوں کو خبردار کر دے - قرآن مادی صور سے پہلے لفظی صور ہے - جو لوگ لفظی صور سے جاگ جائیں وه کامیاب ہیں - جو لوگ مادی صور سے جاگیں گے ان کے لئے ان کا جاگنا کچهہ کام نہ آئے گا -


    مولانا وحیدالدین خان





  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1028 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default


  3. #3
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default

    jazakALLAH Khair ..

  4. #4
    Join Date
    Sep 2014
    Location
    Nankana Sahib
    Age
    23
    Posts
    61
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default

    THANKS Resham and sheem ..

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •