Results 1 to 3 of 3

Thread: Teenage couple carry out suicide during school assembly

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    836 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    shot Teenage couple carry out suicide during school assembly

    سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک اسکول میں کمسن طالب علم نے ساتھی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں واقع گلشن فاطمہ نامی نجی اسکول میں 16 سالہ نمروز حامدی ولد جانباز حامدی نے ہم جماعت طالبہ 16 سالہ صباء ولد بشیر کو گولی مارکر قتل کیا۔صباء کو گولی مارنے کے فوری بعد ہی نمروز نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔اسکول میں موجود دیگر افراد کے مطابق جس وقت نمروز نے فائرنگ کی اس وقت اسکول کی اسمبلی جاری تھی ، اس وقت تمام طلبہ اور اساتذہ باہر تھے جبکہ یہ دونوں کمرے میں تنہا موجود تھے۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ واقعہ سولجر بازار تھانے کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دونوں طلبہ اسکول یونی فارم میں موجود تھے۔
    55e5552f49e08?r1749005543 - Teenage couple carry out suicide  during school assembly
    لڑکی کا مبینہ خط
    ترجمان کے مطابق دونوں میٹرک سائنس کے طالب علم تھے۔
    55e56c25f1e3a?r1589632904 - Teenage couple carry out suicide  during school assembly
    لڑکے کا مبینہ خط
    پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول اور اس کی گولیوں کے 2 خول بھی ملے ہیں.اس حوالے سے تصدیق نہ ہو سکی کہ اسکول میں پستول کس طرح لائی گئی اور یہ اسلحہ کس کی ملکیت تھا.سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جمشید کوارٹرز اختر فاروق کا کہنا تھا کہ لڑکے نے پہلے لڑکی کو سر میں گولی ماری جس کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کی.پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی کے پاس سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے جس میں والدین سے خودکشی کرنے پر معافی مانگی گئی ہے.خیال رہے کہ خطوط کی تحریر ایک جیسی ہے جس سے لگتا ہے کہ خطوط ایک ہی شخص نے لکھے

    ہیں.

    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  2. #2
    Join Date
    Mar 2015
    Location
    Karachi
    Posts
    726
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    59 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    3

    Default

    معاشرے کے بگاڑ کی وجہ

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1028 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default

    afsos .. sub ka kasor hai .. 16 itni b bacho wali age nahi .. parents ko b dehan rakhna chahe tha ..

    roz hi news mai aik khabar tu hoti hi hai k khudkushi karli pasand ki shadi na hone pe

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •