Evidence of International news papers shows how Badly Indian were defeated in 6 September 1965 war against Pakistan.

اس سے پہلے کہ میں جنگِ ستمبر کے حوالے سے پاکستان کی فتح کے ٹھوس ثبوت آپ کے سامنے رکھوں میں اپنے اُن تمام مقامی دوستوں لکھاریوں ور پروفیسرز حضرات کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس تحقیقی کام میں میری مدد کی. تو لیجئے جناب آپ کو ماہ ستمبر 1965 کے ایام میں لیے چلتے ہیں۔
دی ڈیلی ٹیلی گرام، اشاعت: جمعہ، شام، 10 ستمبر 1965
ہندوستانی فوج کو پاکستان پیچھے دھکیلتے ہوئے ہندوستانی علاقے کے اندر لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور میں موجود بھارتی فوج پر پاکستانی توپ خانہ شدید بمباری کررہا ہے اور ہندوستان کا شہر امرتسر، جوکہ فیزوز پور کے قریب ہے اسوقت شدید خطرے میں ہے۔
0 image 1441443756 - Evidence of Indian Defeat in 1965 War
دی ٹائمز ریکارڈ ،اشاعت: ہفتہ ،11 ستمبر 1965
لاہور کے محاذ پر پاکستان کے بھاری حملے کے بعد ہندوستان نے پسپائی تسلیم کرلی۔
0 image 1441443985 - Evidence of Indian Defeat in 1965 War
دی ٹائمز ، اشاعت: 11 ستمبر 1965
پاکستانی فوج کے شدید جوابی حملوں کی وجہ سے ہندوستان کی طرف سے پہلی بار لاہور کے محاذ پر پسپائی کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔
0 image 1441445231 - Evidence of Indian Defeat in 1965 War
ایوننگ کیپیٹل جمعہ، اشاعت: 10 ستمبر 1965
ہندوستانی فوج نے پسپائی تسلیم کرلی۔
اسکاٹس ڈیل ڈیلی پراگریس جمعہ، اشاعت: 10 ستمبر 1965
پاکستان نے ہندوستانی فوج کو اپنے علاقوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔
0 image 1441443918 - Evidence of Indian Defeat in 1965 War
نیو پورٹ ڈیلی نیوز جمعہ، اشاعت: 10 ستمبر 1965
سرحدوں پر جاری غیض وغضب نے ہندوستان کو اٹھا کر پیچھے دھکیل دیا۔
0 image 1441443948 - Evidence of Indian Defeat in 1965 War
دی اینسٹن اسٹار، پیر، اشاعت: 13 ستمبر 1965
بھاری تصادم نے ہندوستانی ٹینکوں کو ناک آؤٹ کردیا۔
0 image 1441445675 - Evidence of Indian Defeat in 1965 War
ٹائیرون ڈیلی ہیرلڈ پیر، اشاعت: 13 ستمبر 1965
ٹینکوں کی جنگ میں پاکستانی فتح، ہندوستانی توپ خانے کا تیسرا حصہ مکمل تباہ کردیا گیا۔
0 image 1441445004 - Evidence of Indian Defeat in 1965 War
دی ہالینڈ ایوننگ سینٹینل ہفتہ، اشاعت: 11 ستمبر 1965
پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوجوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ پاکستانی ٹینک ہندوستان میں دس میل تک اندر گھس گئے۔
0 image 1441445777 - Evidence of Indian Defeat in 1965 War
تو قارئین یہ تھے اُس وقت کے عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی چند خبروں کا تحقیقی مطالعہ، انشاءاللہ اس سلسلے میں مزید تحقیق سامنے لے کر آؤں گا تاکہ کوئی دھنسی ہوئی آنکھوں اور ابھری ہوئی رگوں والا نام نہاد دانشور آنے والی نسلوں کو سفید جھوٹ بول کر گمراہ نہ کرسکے۔ جنگِ ستمبر کی فتح پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کی فتح تھی۔ یہ جنگ صرف فوج نے نہیں لڑی بلکہ پوری قوم نے لڑی اور یاد رکھیئے جنگ کبھی فوج نہیں جیتا کرتی بلکہ جنگ تو ہمیشہ قوم جیتا کرتی ہے۔ جب فوج اور عوام ایک ہوجاتے ہیں تو ایک ایم ایم عالم 30 سیکنڈ میں دشمن کے 5 جہاز گرا دیتا ہے اور ایک عزیز بھٹی اپنے سے 3 گنا بڑی دشمن فوج کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔

آج کے مشکل ترین حالات میں بھی پوری قوم کو اُسی ہمت و جذبے کی ضرورت ہے کیونکہ دشمن شکست فاش کے بعد بھی سبق نہیں سیکھا لیکن اگر اِس بار اُس نے کوئی اییڈوینچر کرنے کی کوشش کی تو پھر لازمی طور پر اُس کو اُس کی حیثیت بتادی جائے گی۔

پاکستان زندہ باد نعرہ تکبیر اللہ اکبر
Courtesy Express.pk