Results 1 to 2 of 2

Thread: Agar Mujhe Maloom Hota

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Agar Mujhe Maloom Hota

    اگـــــــر مجھــــــے معـــــــــلوم ہوتا


    کہ میں دنیا میں صرف 45 سال کےلئے آیا ہوں تو میری زندگی کچھ اور ہی طرح ہوتی، میرے پاس ایک لمحہ بھی فالتو نہ ہوتا، کیوںکہ 45 سال کی زندگی کوئی بہت بڑی عمر نہیں ہوتی 20/22 سال تک تو لوگ بچہ ہی کہتے رہتے ہیں 25/30 سال تک نوکری اور شادی کی فکر میں گزر جاتے ہے اسکے بعد بیوی بچوں کی خواہشات میں گزر جاتے ہے۔


    کـــــاش میں یہ جان سکتا کہ دنیا واقعی فانی ھے، بلاوا کبھی بھی آ سکتا ہے، تو کوئی کام ادھورا نہ چھوڑتا، نمازیں پوری ادا کرتا، ذکات جسے ہر سال ٹالتا رہتا تھا اسے ادا کرتا، حج جو زندگی میں صرف ایک بار فرض تھا وہ ادا کرتا، توبہ استغفار کرتا، صدقہ جاریہ کے کام کرتا نیکیوں میں دوڑ لگادیتا، اللہ کی یاد میں سوتا کم اور جاگتا زیادہ، زبان کو ذکر سے لبریز رکھتا، غیبت سے بچتا کہ میری نیکیاں کسی اور کو نہ مــل جائیں ، قرآن سے جڑا رہتا کہ قبر میں جــــــــــب ســـــب چھوڑ جائیں گے تو وہی صرف ایک میرا ساتھی ہوگا، وقت کو بالکل برباد نہ کرتا مگر افسوس یہ تو مجھے اب سمجھ آرہا ہے جب موت کے فرشرے میرے سامنے کھڑے ہیں اور میری محلتِ وقت ختم ہو چکی ھے وہ کہہ رہے ہیں اب تو بس واپسی ھے میں کہتا ہوں مجھے تھوڑا وقت دے دو ذرا ادھورے کام تو نمٹالوں جن کےلئے مجھے بھیجا گیا تھا مگر وہ کہتے ہیں نہیں بہت وقت مل چکا تمہیں اب واپس چلو.......


    آہ کتنا اچھا ہوتا جو قرآن کی وعیدو اور وعدوں پر یقین کرتا موت جیسی حقیقت پر یقین کرتا دوبارہ زندگی.......عذابِ قبر حساب کتاب اور جنت دوزخ پر یقین رکھتا مگر میں کھویا رہا اس جھوٹی دنیا میں اسی کو سنوارنے میں لگا رہا اور ایک دن خاموشی سے خـــــــــــــــا لــــــــی ہاتھ چلا گیا


    انا للہِ وانا الیِہِ راجعون
    واللہ سمیع العلیم
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    5,900
    Mentioned
    210 Post(s)
    Tagged
    5074 Thread(s)
    Thanked
    176
    Rep Power
    10

    Default

    Hmm sad

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •