" انسان اتنا مضطرب کیوں رھتا ھے..؟ "
" اپنے آپ سے دوری کی وجہ سے.. اپنی خوشیوں اور سکون کا سامان دنیا سے ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ھے.. مگر خوشی اور سکون تو اسے اپنے اندر ملتا ھے.. مگر وہ اس کی طرف توجہ نہیں دیتا اور مضطرب رھتا ھے.. "
" انسان کیسے الله کا شکر گزار بنے..؟ "
" انسان کا جسم ' اس کا ایک عضو ' اس کے جسم کی حرکات ' اس کی سانسیں ' ھر شے الله کے حکم کی تابع ھے.. اگر الله آنکھ ' کان ' ناک ' دل دماغ سے اس کی صلاحیت چھین لے تو اور کون اس کو وہ سب عطا کرنے والا ھے..؟
انسان جب ان نعمتوں کے بارے میں غور و فکر کرتا ھے تو اس کے اندر تشکر کے احساسات پیدا ھوتے ھیں.. جو اسے رفتہ رفتہ الله کے قریب لے آتے ھیں.. اور اسی سے وہ اس کا شکر گزار بن جاتا ھے..!! "