Results 1 to 8 of 8

Thread: Eid-E-Milad kaise Mananye - جشن ولادت منانے کا طریقہ

  1. #1
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    exclaim Eid-E-Milad kaise Mananye - جشن ولادت منانے کا طریقہ

    جشن ولادت منانے کا طریقہ

    السلام علیکم ورَحْمَۃُ اﷲ وبرکاتُہ ۔

    تم بھی کرکے اُن کا چرچا اپنے دِل چمکاؤ
    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ

    چاند رات کو ان الفاظ میں تین بار مساجِد میں اعلان کروائیے:’’تمام اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مبارَک ہو کہ ربیعُ النّور شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔‘‘

    مَرد کا داڑھی مُنڈوانا یا ایک مُٹّھی سے گھٹانا دونوں حرام ہے۔اسلامی بہن کا بے پردَگی کرنا حرام ہے۔ برائے کرم! رَبِیعُ النُّور شریف کی بَرَکت سے اسلامی بھائی ہمیشہ کیلئے ایک مُٹّھی داڑھی اور اسلامی بہنیں مُستَقِل شَرعی پردہ اور زَہے قسمت مَدَنی بُرقع پہننے کی نیّت کریں۔(مرد کا داڑھی منڈانا یا ایک مٹّھی سے گھٹانااور عورت کا بے پردَگی کرنا حرام اور فوراً توبہ کرکے ان گناہوں سے باز آنا واجِب ہے )

    اپنی مسجِد،گھر ،دُکان،کارخانہ وغیرہ پر 12عَدَد ورنہ کم ازکم ایک عَدَد سبز سبز پرچم ربیعُ النّور شریف کی چاند رات سے لیکرسارامہینہ لہرائیے۔ بسوں ، ویگنوں ، ٹرکوں ، ٹرالوں ، ٹیکسیوں ، رکشوں ، ریڑھوں ، گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پر ضَرور تاً اپنے پلّے سے پرچم خرید کر باندھ دیجئے۔اپنی سائیکل، اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّہر طرف سبز سبز پرچموں کی بہاریں مسکُراتی نظر آئیں گی۔عُمُوماً ٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اور بے ہودہ اشعار لکھے ہوتے ہیں۔میری آرزو ہے کہ ٹرکوں ،بسوں ، ویگنوں ، رکشوں ، ٹیکسیوں ، سوزوکیوں اور کاروں وغیرہ کے پیچھے نُمایاں الفاظ میں تحریر ہو،مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے ۔ مالِکانِ بس اور ٹرانسپورٹ والوں سے ملکر مَدَنی ترکیبیں کیجئے اور سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ کے دل کی دعائیں لیجئے۔


    ضَروری احتِیاط:اگرجھنڈے پر نقشِ نَعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو، نہ ہی زمین پر تشریف لائے۔ نیز جُوں ہی ربیعُ النور شریف کا مہینہ تشریف لے جائے فوراً اُتارلیجئے۔ اگراحتِیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو بِغیر نقش وتحریر کے سادَہ سبزپرچم لہرائیے۔ (سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ بھی حتَّی الامکان اپنے مکانِ بے نشان بنام’’بیتُ الفنا‘‘پر سادہ جھنڈے لگوا تا ہے)

    اپنے گھر پر ۱۲ جھا لَروں (یعنی لڑیوں )یا کم ازکم ۱۲ بلبوں سے نیز اپنی مسجِد ومَحَلّے میں بھی ۱۲ دن تک خوب چَراغاں کیجئے۔(مگر ان کاموں کیلئے بجلی چوری کرنا حرام ہے ۔ لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے رابِطہ کر کے جائز ذرائِع کی ترکیب بنایئے) سارے عَلاقے کو سبز سبز پرچموں اوررنگ برنگے بلبوں سے سَجا کر دُلہن بنادیجئے۔مسجِد اور گھر کی چھت پر چوک وغیرہ پر راہگیروں اور سُواریوں کو تکلیف سے بچاتے ہوئے حُقوقِ عامّہ تلف کئے بِغیر فَضا میں مُعلَّق۱۲ میٹر یا حسبِ ضَرورت سائز کے بڑے بڑے پرچم لہرائیے۔ بیچ سڑک پر پرچم مت گاڑیئے کہ اس سے ٹریفک کا نظام مُتأَثِّر ہوتا ہے۔نیز گلی وغیرہ کہیں بھی اِس طرح کی سجاوٹ نہ کیجئے جس سے مسلمانوں کا راستہ تنگ ہو اور اُن کی حق تلفی اور دل آزاری ہو۔

    ربیعُ النّور شریف کے دوران 1200 روپے اگر یہ نہ ہوسکے تو 112 روپے اور اگر یہ بھی نہ بن پڑے تو ۱۲ روپے (بالِغان وبالِغات) کسی سنّی عالم کو پیش کیجئے۔اگر اپنی مسجد کے امام ،مؤذّن یا خُدّام میں بانٹ دیں تب بھی ٹھیک ہے بلکہ یہ خدمت ہر ماہ جاری رکھنے کی نیّت کریں ۔
    جمعہ کے روز دیں تو بہتر کہ جمعہ کو ہر نیکی کا ستَّر گُنا ثواب ملتا ہے۔اَلْحَمْدُ للہ عَزَّ وَجَلَّسنّتوں بھرے بیان کا کیسٹ سُن کر کئی لوگوں کی ا صلاح ہونے کی خبریں ہیں ، آپ حضرات میں بھی کچھ نہ کچھ ایسے خوش نصیب ہوں گے جوبیان کا کیسٹ سُن کر مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوئے ہوں گے ۔لہٰذا ایسی کیسٹیں لوگوں تک پہنچانا دین کی عظیم خدمت او ر بے انتہا ثواب کا باعِث ہے تو جس سے بن پڑے ہفتہ میں ورنہ مہینے میں کم از کم12 آڈیو یا وڈیو کیسٹیں سنّتوں بھرے بیان کی ضرور فروخت کرے۔مُخَیَّراسلامی بھائی اگر مفت تقسیم کریں تو مدینہ مدینہ ۔ جشنِ ولادت کی خوشی میں بیان کی کیسٹیں خوب تقسیم فرمائیے اور تبلیغ دین میں حصّہ لیجئے۔ شادیوں کے مواقِع پر ’’شادی کارڈ‘‘ کے ساتھ رسالہ اور ہوسکے تو بیان کا کیسٹ بھی منسلک فرمائیے۔

    بڑے شہر میں ہر علاقائی مشاوَرت کا نگران (قصبے والے قصبے میں )12 دن تک روزانہ مختلف مساجِد میں عظیم الشّان سنّتوں بھرے اجتماعات مُنْعَقِد کرے (ذمّے دار اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعات فرمائیں )ربیعُ النور شریف کے دوران ہونے والے تمام اجتماعات میں جن سے ہوسکے وہ سار امہینہ سبز پرچم ساتھ لایا کریں۔

    گیارہ کی شام کو ورنہ12ویں شب کو غسل کیجئے۔ہوسکے تو اس عیدوں کی عید کی تعظیم کی نیّت سے سفید لباس، عمامہ، سربند، ٹوپی،سر پر اوڑھنے کی سفید چادر، پردے میں پردہ کرنے کے لئے کتھئی چادر، مسواک، جیب کا رومال، چپّل، تسبیح، عِطر کی شیشی، ہاتھ کی گھڑی، قلم، قافِلہ پیڈوغیرہ اپنے استِعمال کی ہر چیز ممکنہ صورت میں نئی لیجئے ۔(اسلامی بہنیں بھی اپنی ضَرورت کی جو جو اشیاء ممکن ہوں وہ نئی لیں )

    بارھویں شب اجتِماعِ میلاد میں گزار کربوقتِ صبحِ صادِق اپنے ہاتھوں میں سبز سبز پرچم اُٹھا ئے دُرُود و سلام کے ہار لئے اشکبار آنکھوں سے’’صبحِ بہاراں ‘ ‘ کا استِقبال کیجئے۔ بعد نَمازِ فَجر سلام وعید مبارَک کہہ کر ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات فرمایئے اور سارا دن عید کی مبارَکباد پیش کرتے اور عید ملتے رہئے ۔

    ہمارے میٹھے میٹھے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے۔ آپ بھی یادِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَمیں ۱۲ ربیعُ النّورشریف کو روزہ رکھ کر سبز پر چم اُٹھائے جُلوسِ میلاد میں شریک ہوں۔جہاں تک ممکِن ہو باوُضو رہئے۔ لب پر دُرُودو سلام اور نعتوں کے نغمے سجائے ،نعتوں اور دُرُود و سلام کے پھول برساتے، نگاہیں جھکائے پُر وقار طریقے پر چلئے۔اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجئے۔

    ایسے ’’باب‘‘ لگانا جائز نہیں جن میں مَور وغیرہ بنے ہوئے ہوں۔ جانداروں کی تصاویر کی مَذَمَّت میں دو احادیثِ مبارَکہ پڑھئے اور خوفِ خُداوندی سے لرزئیے :{۱}(رَحمت کے ) فِرِشتے اُس گھر میں داخِل نہیں ہوتے جس گھر میں کُتّا یا تصویر ہو۔ ( بُخاری ج۲ ص ۴۰۹ حدیث ۳۳۲۲) {۲}جو کوئی (جاندارکی)تصویر بنائے گا اللہ تَعَالٰی اُس کو اُس وقت تک عذاب دیتا رہے گا جب تک اُس تصویر میں رُوح نہ پُھونک دے اور وہ اُس میں کبھی بھی رُوح نہ پُھونک سکے گا۔(صَحیح بُخاری ج۲ ص ۵۱ حدیث ۲۲۲۵)

    جشنِ ولادت کی خوشی میں بعض جگہ گانے باجے بجائے جاتے ہیں ایسا کرنا شَرْعاً گناہ ہے۔ اِس سلسلے میں دو رِوایات پیشِ خدمت ہیں:{۱} سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:’’مجھے ڈھول اور بانسری توڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔‘‘(فِردَوسُ الاخبار ج۱ ص۴۸۳ حدیث۱۶۱۲){۲}حضرتِ سیِّدُنا ضَحاک رَحْمَۃُ اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہسے روایت ہے:گانا دل کو خراب اور ربّ تَبارَک وتعالیٰ کو ناراض کرنے والا ہے۔ (تفسیراتِ اَحمدیَّہ ص ۶۰۳)

    نعتِ پاک کی کیسٹیں بے شک چَلایئے مگر دھیمی آواز میں اوراِس احتیاط کے ساتھ کہ کسی عبادت کرنے والے، سوتے ہوئے یا مریض وغیرہ کو تکلیف نہ ہو نیز اذان و اوقاتِ نَماز کی بھی رِعایت کیجئے۔(عورت کی آواز میں نعت کی کیسٹ مت چلایئے )


    گلی یا سڑک وغیرہ کی زمین پر اِس طرح سجاوٹ کرنا ،پرچم گاڑناجس سے راستہ چلنے اور گاڑی چلانے والے مسلمانوں کو تکلیف ہو، ناجائز ہے۔


    چَراغاں دیکھنے کیلئے عورتوں کااَجنبی مردوں میں بے پردہ نکلنا حرام و شَرمناک نیز باپردہ عورتوں کا بھی مُروَّجہ انداز میں مَردوں میں اختِلاط(یعنی خَلط مَلط ہونا) انتِہائی افسوس ناک ہے۔نیز بجلی کی چوری بھی ناجائز ہے۔لہٰذا اس سلسلے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے سے رابِطہ کر کے جائزذرائِع سے چَراغاں کی ترکیب بنایئے۔


    جُلوسِ میلاد میں حتَّی الْامکان باوُضو رہئے، نَمازِ باجماعت کی پابندی کا خیال رکھئے۔ عاشِقانِ رسول نَماز کی جماعت ترک کرنے والے نہیں ہوا کرتے۔


    جُلوسِ مِیلاد میں گھوڑا گاڑی اور اُونٹ گاڑی مت لایئے کیوں کہ گھوڑے اور اُونٹ کے پَیشاب اور لِیدسے عاشِقان رسول کے کپڑے وغیرہ پلید ہونے کا اندیشہ رہتاہے۔

    اشتِعال انگیز نعرہ بازی پُروقار جُلوسِ میلاد کومُنتَشِر کرسکتی ہے ،پُر اَمن رہنے میں آپ کی اپنی بھلائی ہے۔

    خدانخواستہ اگر کہیں ہلکا پُھلکا پتھراؤ ہوبھی جائے تب بھی جذبات میں آکر جوابی کاروائی پر نہ اُترآئیں کہ اس طرح آپ کا جلوسِ میلاد تِتّر بِتّر اور دشمن کی مُراد بارآور۔۔۔۔۔

    غُنچے چَٹکے،پُھول مہکے ہر طرف آئی بہار
    ہو گئی صبحِ بَہْاراں عید ِ میلادُ النّبی







    Jashne Wiladat Manane ka Tarika




    Let us try to celebrate this Blessed Month in a unique way, a 10-point program mentioned below.


    * Recite Durood Shareef 12000 times or at least 1200 times in 12 Days


    * Recite 12 Sipaarahs of the Holy Quran or at least 12 Rukus in 12 Days

    * Feed at least 12 needy.


    * Visit at least 12 sick people and also try to arrange medicines for them.


    * Try to arrange the gathering for Meelad-e-Mustafa (Sallallahu Alaihi Wasallam)


    * Visit places where the gatherings for Meelad-e-Mustafa (Sallallahu Alaihi Wasallam) and Praise of the Beloved Prophet (Sallallahu Alaiahi Wasallam) are arranged in the form of Mehfil e Milad or Ijtemas.


    * Decorate your Masjid, house, shop, workplace etc. for the whole month with the Green flags and enlighten it with attractive lights.



    * Men's shaving their beard or trimming it less than a fist-length is Haraam. Islamic sisters' indulging in immodesty is also Haraam. In reverence of the birth of The Holy Prophet Sallallahu Alaihi Wasallam, Islamic brothers should try to let their beards grow from the 1st to the 12th of Rabi-un-Noor Shareef and Islamic sisters should try to observe veil. With the blessing of doing so, Islamic brothers should make the intention of having a fistful beard permanently and Islamic sisters should make the intention of observing Shari Pardah, preferably wearing a Burqa’ (a long loose piece of clothing worn over the dress covering a woman from head to feet.) (Man's shaving his beard or trimming it less than a fist-length and woman's indulging in immodesty is Haraam. It is wajib (necessary) to repent of these sins and give them up)


    * During the month of Rabi-ul-Awwal, give 1200 or, if not possible, 112 or at least 12 rupees to a Sunni Alim (only adults should do so). To give this money to your Masjid Imam, mu’azzin or servants is also right; it would be excellent to do so every month. It is better to give the money on Friday because the reward of every good deed is increased 70 times on Friday


    * If possible, buy everything new, for example, white clothes, turban, cap, Miswaak, handkerchief, slippers, tasbeeh, Itr (perfume), watch, pen etc. (Islamic sisters should also buy new things according to their needs) & wear on 12th Rabi-ul-Awwal


    It is written in the Book titled Al-Mashaikh that when the moon of Rabi' Al-Awwal is seen. From that night upto the end of the month, if one reads the darood (salutation) written below, upon the Holy Prophet (Peace Be Upon Him), one thousand and twentyfive times after Isha prayer. Then that person shall see the Holy Prophet Sallalahu Alaihi Wasallam in his dream and that darood is: Durood Ibrahim


    And in the same book it is written that who ever reads the following darood in the month of Rabi' Al-Awwal 125,000 times, that person shall certainly see the Holy Prophet Sallalahu Alaihi Wasallam in his dream and that darood is:
    "Sallalahu Alaihi Wasallam"
    or
    read the darood - "Assalatu Wassalamu Alayka Ya RasulAllah"


    It is in the book titled Jawahir Gaybee that in the month of Rabi' Al-Awwal for 12 days keep sending gift of the reward of the salah (prayer mentioned below) to the Blessed soul of the Holy Prophet Sallalahu Alaihi Wasallam . Because the Companions of the Prophet Sallalahu Alaihi Wasallam, Tabaeen and Taba Tabaeen (may Allah azwajal be pleased with them all) also used to send the reward of these rakats as a gift to the soul of the Holy Prophet Sallalahu Alaihi Wasallam and they are twenty rakats.


    In every rakat surah Ikhlas is read 21 times. If one is not able to do this prayer continuously for 12 days then one must read the perscribed 20 Rakats on the 2nd and the 12th days and send the reward of this prayer upon the Holy Prophet Sallalahu Alaihi Wasallam. As the readers of this prayer have been given glad tiding of Paradise in their dreams by our Beloved Prophet Sallalahu Alaihi Wasallam may my soul be sacrificied upon him Sallalahu Alaihi Wasallam. And seeing the Holy Prophet Sallalahu Alaihi Wasallam and him Sallalahu Alaihi Wasallam giving the glad tiding even though him Sallalahu Alaihi Wasallam being behind the curtain is like him Sallalahu Alaihi Wasallam truly giving the glad tiding as if living.




    May Allah Taala make this month a great blessing for us. - Aameen.


    Last edited by shaikh_samee; 15-12-2015 at 10:18 AM.

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    k, s, a
    Posts
    14,631
    Mentioned
    215 Post(s)
    Tagged
    10286 Thread(s)
    Thanked
    84
    Rep Power
    1503265

    Default


  3. #3
    Join Date
    Feb 2011
    Location
    Is Duniya me
    Posts
    1,576
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    1284 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474844

    Default

    جشنِ ولادت منانے کی نیّتیں

    حکمِ قراٰنی وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ ﴿٪۱۱﴾(ترجَمۂ کنز الایمان: اور اپنے ربّ کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔(پ۳۰، الضُّحٰی:۱۱)) پر عمل کرتے ہوئےاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی سب سے بڑی نِعمت کا چرچا کروں گا

    رِضائے الہٰی عَزَّوَجَلَّ پانے کیلئے جشنِ ولادت کی خوشی میں چَراغاں کروں گا

    جبرئیلِ امین عَلَيْهِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے شبِ ولادت جوتین جھنڈے گاڑے تھے اِس کی پیروی میں جھنڈے لہراؤں گا

    سبز گُنبد کی نسبت سے سبز پرچم لگاؤں گا

    دھوم دھام سے جشنِ ولادت منا کر کُفّار پر عَظَمتِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا سکّہ بٹھاؤں گا (گھرگھر چَراغاں اور سبز جھنڈے دیکھ کر کُفّار یقیناً حیران ہوتے ہوں گے کہ مسلمانوں کو اپنے نبی کی ولادت سے والِہانہ پیار ہے

    جشنِ ولادت کی دھوم مچا کر شیطان کو پریشان کروں گا

    ظاہِری سجاوٹ کے ساتھ ساتھ توبہ و اِستِغفار کے ذَرِیعے اپنا باطِن بھی سجاؤں گا

    بارھویں رات کو اِجتماعِ میلاد اور عیدِ میلادُ النّبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دن نکلنے والے جُلوسِ میلاد میں شرکت کر کے ذکرِ خدا و مصطَفٰےعَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سعادتیں اور عُلَماء و صُلَحا کی زیارتیں اور عاشِقانِ رسول کے قُرب کی بَرکتیں حاصِل کروں گا

    جُلوسِ میلاد میں باعمامہ اور حتَّی الامکان باوُضو رہوں گا اور جُلوس کے دَوران بھی مسجِد کی نَمازِ با جماعت تَرک نہیں کروں گا


    جُلوسِ میلاد میں حتَّی الوَسع سارا راستہ زَبان و آنکھ کا قفلِ مدینہ لگائے ، نعتوں کی سماعت اور دُرُود وسلام کی کثرت کروں گا۔


    یا ربِّ مصطَفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! ہمیں خوش دلی اور اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ جشنِ ولادت منانے کی توفیق مرحمت فرما اور جشنِ ولادت کے صدقے ہمیں جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِلہ عنایت کر۔

    بَخش دے ہم کو الہٰی! بہرِ مِیلادُالنّبی

    نامۂ اعمال عِصیاں سے مِرا بھر پُور ہے

  4. #4
    Join Date
    Dec 2014
    Location
    soudi arab makkah
    Age
    30
    Posts
    599
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    92 Thread(s)
    Thanked
    14
    Rep Power
    214753

    Default

    dil say ak khushi hothe ha.... es din dil krtha ha dil khol kar drood pak perny ku,..... jasm say ak jazba nekhltha ha.... apny NABI PAK kay ley jan e daey do wo be kam haa.hmara har rooz jashan mehlad ka hotha ha... madina ma gea ktna maza aea .

  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1028 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default


  6. #6
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default


  7. #7
    Join Date
    Mar 2009
    Location
    Dhundo :p
    Age
    26
    Posts
    24,386
    Mentioned
    279 Post(s)
    Tagged
    159 Thread(s)
    Thanked
    3481
    Rep Power
    21474869

    Default

    Jazakallah

  8. #8
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    12,040
    Mentioned
    300 Post(s)
    Tagged
    207 Thread(s)
    Thanked
    219
    Rep Power
    18

    Default

    :-)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •