Results 1 to 1 of 1

Thread: لاہور: مسافر کے پاس سے 18لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ برآمد

  1. #1
    Join Date
    Sep 2015
    Location
    Hyderabad
    Age
    29
    Posts
    9
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    New5555 لاہور: مسافر کے پاس سے 18لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ برآمد

    According the pakistan urdu news websites

    lahooor 1024x614 - لاہور: مسافر کے پاس سے 18لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ برآمد
    لاہور:لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافر کے پاس سے 18لاکھ روپے کے نئے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دس دس کے نئے نوٹوں پر مشتمل اٹھارہ لاکھ کی کرنسی سے بھری تین بوریاں ساہیوال سے سیالکوٹ پہنچائی جا رہی تھیں کہ ریلوے اسٹیشن لاہور پر پکڑ لی گئیں۔ تھانہ ریلوے اسٹیشن میں موجود زیرحراست حاجی اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ بائیس سال سے نوٹوں کے ہار بنانے والوں کے لیے نئی کرنسی کی ترسیل کا کام کرتا ہے۔ ریلوے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوٹ اصلی ہیں یا نقلی اس بات کی تصدیق ضروری ہے۔ نوٹوں کے ہار بنانے کا رواج لاہور شہر میں تو قریب قریب ختم ہوچکا ہے مگر پنجاب سمیت پاکستان بھر کے اکثر شہروں میں ابھی نوٹوں کے ہار بنائے اور پہنائے جاتے ہیں۔

    Last edited by saima naaz; 21-03-2018 at 03:35 PM.
    Urdu News | Taza Tareen News | Urdu News Onlineindus

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •