Results 1 to 1 of 1

Thread: آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں عدالتی ریکارڈ

  1. #1
    Join Date
    Sep 2015
    Location
    Hyderabad
    Age
    29
    Posts
    9
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    exclaim آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں عدالتی ریکارڈ

    According the Pakistan urdu news resources
    zardari1 - آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں عدالتی ریکارڈ
    راولپنڈی: آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں عدالتی ریکارڈ سے 300 صفحات غائب ہوگئے جس پر جج نے شدید اظہار برہمی کیا۔

    آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت راولپنڈی کی عدالت نمبر1 کے جج خالد رانجھا کی سربراہی میں ہوئی اس موقع پر خاتون گواہ بھی موجود تھیں تاہم سماعت کے دوران جب عدالتی ریکارڈ دیکھا گیا تو اس میں 300 صفحات غائب تھے جس پر جسٹس خالد رانجھا نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ تمام گمشدہ ریکارڈ منظرعام پر لایا جائے جس کے بعد عدالتی عملے نے ریکارڈ کی 2 گھنٹے چھان بین کی اور عدالت میں کاغذات کے ڈھیرلگا دیئے۔
    عدالتی عملے کی پھرتیوں کے بعد بھی جب گمشدہ صفحات نہ ملے تو جسٹس رانجھا نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہرصورت گمشدہ ریکارڈ کل تک عدالت کے روبرو پیش کئے جائیں بصورت دیگر عدالتی عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی جب کہ عدالت نے خاتون گواہ کو بھی کل تک سمن جاری کرتے ہوئے بیان قلمبند کرنے کے لئے طلب کرلیا۔


    Last edited by saima naaz; 21-03-2018 at 03:34 PM.
    Urdu News | Taza Tareen News | Urdu News Onlineindus

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •