Results 1 to 2 of 2

Thread: یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو

  1. #1
    Join Date
    Mar 2015
    Location
    Karachi
    Posts
    726
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    59 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    3

    Default یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو

    یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو

    وہ غزل کی سچی کتاب ہے، اسے چپکے چپکے پڑھا کرو

    کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملوگے تپاک سے

    یہ نئے مزاج کا شہر ہے، ذرا فاصلے سے ملا کرو

    مجھے اشتہار سی لگتی ہیں یہ محبتوں کی کہانیاں

    جو کہا نہیں وہ سنا کرو، جو سنا نہیں وہ کہا کرو

    ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں، کوئی آئے گا کوئی جائے گا

    تمہیں جس نے دل سے بھلادیا، اسے بھولنے کی دعا کرو

    کبھی حسن پردہ نشیں بھی ہو ذرا عاشقانہ لباس میں

    جو میں بن سنور کہیں چلوں، مرے ساتھ تم بھی چلا کرو

    نہیں بے حجاب وہ چاند سا کہ نظر کا کوئی اثر نہ ہو

    اسے اتنی گرمیٔ شوق سے بڑی دیر تک نہ تکا کرو

    یہ خزاں کی زرد سی شال میں جو اداس پیڑ کے پاس ہے

    یہ تمہارے گھر کی بہار ہے، اسے آنسوؤں سے ہرا کرو

    (بشیر بدر)




    1 - یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    11,928
    Mentioned
    79 Post(s)
    Tagged
    2306 Thread(s)
    Thanked
    24
    Rep Power
    21474855

    Default

    zabrdast


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •