hassas - حب : حساس اداروں کی کارروائی , “را ” ایجنٹ صنوبر گرفتار
حب : حساس اداروں نے کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی “را ” کے ایجنٹ صنوبر کو گرفتار کر لیا گیا ، حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات ملنے پر گڈانی اور حب کے علاقوں میں کارروائی کی اور صنوبر نامی ایجنٹ کو حراست میں لے لیا ، صنوبر کئی برس سے اس علاقے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کر رہا تھا اور پاکستان کے علاوہ انڈیا میں اپنے کئی ساتھیوں سے رابطے میں تھا ۔ گرفتار ایجنٹ کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Regards:- urdu news