Results 1 to 2 of 2

Thread: Pichli Jaib Mai Batwa Rakhne K Nuksanat

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Thumbs up Pichli Jaib Mai Batwa Rakhne K Nuksanat

    Assalamo'alaykum wa rahmatullahi wa barakatuhu,
    26787185521 549bccf2a3 b - Pichli Jaib Mai Batwa Rakhne K Nuksanat
    پیسوں سے بھرا بٹوہ مردوں کے لیے بڑی کام کی چیز ہوتا ہے اور کوئی 99 فیصد افراد اسے پچھلی جیب میں رکھتے ہیں اور بیٹھنا ہو یا اٹھنا، اس کی جائے قرار وہی جگہ رہتی ہے۔
    اگر آپ جینز یا کوئی بھی پینٹ پہنتے ہیں اور اپنے بٹوے کو پچھلی جیب میں رکھتے ہیں، تو ایک مرتبہ پھر سوچ لیں۔ صرف چوری ہی کے حوالے سے نہیں، بلکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بڑا خطرناک ہے۔
    پرانی رسیدوں، کاغذی پرزوں، ضروری و غیر ضروری دستاویزات اور اگر آپ بڑے خوش قسمت ہیں، تو کچھ پیسوں سے بھرا یہ بٹوہ مردوں کے لیے بڑی کام کی چیز ہوتا ہے اور کوئی 99 فیصد افراد اسے پچھلی جیب میں رکھتے ہیں اور بیٹھنا ہو یا اٹھنا، اس کی جائے قرار وہی جگہ رہتی ہے۔
    ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ آپ کی پچھلی جیب میں موجود موٹا سا بٹوہ آپ کی کمر اور کولہے کی ہڈی یہاں تک کہ گردن کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب آپ اپنے بٹوے پر بیٹھتے ہیں ،تو یہ آپ کی کولہے اور دھڑ کے نچلے حصے کی ہڈیوں میں ایک عدم توازن پیدا کرتا ہے اور جب آپ بیٹھتے ہیں ،تو آدھا آپ ٹیڑھا بیٹھتے ہیں اور ایک ہڈی دوسری سے کچھ اونچائی پر ہوجاتی ہے، یعنی جتنا موٹا بٹوہ، اتنی زیادہ اونچائی اور یہی ان ہڈیوں میں مسئلے کو جنم دیتی ہے۔
    برطانیہ کے ایک معروف ڈاکٹر کرس گڈ کا کہنا ہے کہ نہ صرف اس سے ریڑھ کی ہڈی میں خم پیدا ہوسکتا ہے بلکہ زیادہ عرصے تک بٹوہ پیچھے رکھنے سے جسم اس ٹیڑھے پن کا عادی بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے ریڑھ کے ہڈی کے مہروں، پٹھوں اور جوڑوں میں درد ہو سکتا ہے، جو سخت تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔
    ڈاکٹر گڈ نے نہ صرف پچھلی جیب میں بٹوے بلکہ جینز میں بے تحاشا بٹنوں سے بھی پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہم نسوں، پٹھوں اور وریدوں پر ان بٹنوں کی وجہ سے بھی دباؤ پڑتا ہے، مگر سوال یہ پیدا ہوسکتا ہے کہ پینٹ میں بٹوہ رکھنے کی درست پوزیشن بنتی ہی اس جگہ ہے جہاں سے منع کیا جا رہا ہے، تو پھر کیا کیا جائے؟ اس کا بہتر اور آسان حل یہ ہے کہ دفاتر یا طویل دورانیے تک کسی جگہ بیٹھنے والے افراد بٹوہ نکال کر دراز یاکسی محفوظ جگہ رکھ دیا کریں، تو اس مشکل سے بہت حد تک نجات مل سکتی ہے ۔



  2. The Following User Says Thank You to sheem For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,416
    Mentioned
    507 Post(s)
    Tagged
    5438 Thread(s)
    Thanked
    359
    Rep Power
    874041

    Default

    Thank you @sheem; for sharing this wonderful information...in fact I'm also among those 99% who keep their wallet in rear pocket....however my wallet is not as thick as it could create any imbalance in my settings nevertheless I will avoid keeping it from now on.

    Khush rahyeh.
    SetLifeOnFire - Pichli Jaib Mai Batwa Rakhne K Nuksanat

  4. The Following User Says Thank You to thefire1 For This Useful Post:


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •