"ناکارہ"
کون آیا ہے ؟
کوئ نہیں آیا ہے ، پاگل!
تیز ہوا کے جھونکے سے دروازہ کھلا ہے
اچھا ! یوں ہے ؟
بیکاری میں ذات کے زخموں کی سوزش کو اور بڑھانے
تیزروی کی راہگزر سے
محنت کوش اور کام کے دن کی
دھول آئ ہے ، دھوپ آئ ہے!
جانے یہ کس دھیان میں تھا ، میں
آتا تو ، اچھا ، کون آتا ؟؟
کس کو آنا تھا ، کون آتا ؟؟
جون ایلیا