Results 1 to 2 of 2

Thread: A Mohobbat

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,700
    Mentioned
    96 Post(s)
    Tagged
    8568 Thread(s)
    Thanked
    73
    Rep Power
    21474998

    candel A Mohobbat

    خاص کر تم تو نہ آنا
    مرے گھر یا مرے دروازے پر
    مری دہلیز پہ زنجیر نہیں ہے کوئی
    اے محبت! یہ عنایت کرنا
    میں بہت تنگ ہوں
    تکلیف میں ہوں
    اے محبت!
    ترا آخر کو بگاڑا کیا ہے؟
    میں نے
    کیا جرم کیا ہے؟
    مجھے کیوں مارتی ہو؟
    جان سے مارتی ہو
    پھُوٹتا سا
    کوئی اِک پیڑ ہوں
    جل جاؤنگا
    جل کے مَر جاؤنگا
    پھل دینے سے پہلے
    تری ’’پَستی‘‘ میں اُترجاؤنگا
    اے محبت! مرے اعصاب نہیں سہہ سکتے
    مری آوارہ دماغی ہی سزا ہے میری
    تُو مجھے اور نہ مار!
    سُوئیاں پھر سے نکلنے لگیں
    سرہانے سے
    اِک سحر پھونکی ہوئی گُڑیا
    اور اِک سانپ کا سَر
    اور ہاں
    کانچ کی گُڑیا تھی کھلونا تو نہ تھی
    کانچ ہے کانچ میاں!
    آنکھ میں چُبھتاہوا کانچ
    وہ جگر چیرتا
    وہ دل میں اترتاہوا کانچ
    کالاجادُو ہے محبت
    یہ محبت نہیں ہے
    یا کوئی ذہن کا سرطان سا ہوجاتاہے
    کتنا انسان کا نقصان سا ہوجاتاہے
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Mar 2009
    Location
    Dhundo :p
    Age
    26
    Posts
    17,925
    Mentioned
    192 Post(s)
    Tagged
    137 Thread(s)
    Thanked
    2404
    Rep Power
    21474862

    Default

    Wah bht khoob

    ~~~☆☆☆☆☆~~~~♡♡♡♡~~~~
    Ishq Sufi Hai,
    Na Mufti hai,
    Na Aalim Hai,
    Ishq Zalim Hai ,
    Bohat Zalim Hai,
    Faqat Zalim Hai
    ~~~~☆☆☆☆~~~~♡♡♡♡~~~~~~


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •