ماں اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہے۔ ماں کے پیروں تلے جنت ہے ماں کے بغیر گھر ویران ہے ماں کا پیار سے
چہرہ دیکھنے والے کے لئے ایک مقبول حج کا ثواب ہے ماں کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی ماں کی خدمت کرنے والوں کے لئے جنت ہے۔
حضرت موسیٰ کوہ طور پر جا کر اللہ تعالیً سے ہمکلام ہوئے تو پوچھا کہ جنت میں میرا ہمسایہ کون ہو گا؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ، فلاں شہر میں رہنے والا فلاں قصاب تیرا ہمسایہ ہو گا۔اب حضرت موسیٰؑ کو تجسس ہوا آپ اس شہر میں گئے وہاں قصاب کو تلاش کیا اور خاموشی سے ایک طرف ہو کر دیکھنے لگے کہ وہ کون سا عمل کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ کو بہت پسندیدہ ہے۔اس قصاب نے ایک بوڑھی عورت کو سہارا دے کر اٹھایا اسے کھانا کھلایا پانی پلایا اس کا بستر ٹھیک کیا۔اس دوران حضرت موسٰی نے پوچھا آپ کاکون سا ایسا عمل ہے جو اللہ تعالیٰ کوبہت پسند ہے۔ اس پر قصاب نے کہا ’’بس یہی عمل ہے جو روزانہ کرتا ہے۔ اپنی والدہ کی خدمت کرتا ہے اس پرحضرت موسٰی نے پوچھا تمہاری والدہ تمہارے کان میں کیا کہا جسے سن کر تم مسکرانے لگے تھے۔ اور اس پر قصاب نے کہا میری ماں بہت سادہ عورت ہے۔ جب بھی اسے کھانا کھلاتا ہوں یہ مجھے یہی دعا دیتی ہے کہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے اپنے نبی موسٰی کا جنت میں ہمسایہ بنائے میں یہ دعا سن کر مسکرا دیتا ہوں کہاں میں معمولی قصاب اور کہاں وہ موسیٰ اللہ کے برگزیدہ نبی اور اس پر موسٰی نے کہا‘‘ میں ہی موسٰی ہوں اور مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ فلاں قصاب جنت میں تیرا ہمسایہ ہو گا یہ سن کر میں تیری زیارت کے لئے آیا ہوں۔
ماں کی دُعا کا اثر اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنے والدین کی خدمت کرنے