Results 1 to 3 of 3

Thread: آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    1,556
    Mentioned
    20 Post(s)
    Tagged
    16 Thread(s)
    Thanked
    688
    Rep Power
    5

    Default آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا

    m7.jpg


    آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا
    اللہ اللہ یہ شرف خواجۂ گیہاں میرا

    رنگ و بُو ، لالہ و گل ، سرو و سمن جشنِ بہار
    آپ میرے ہیں تو سارا ہے گلستاں میرا

    آپ کا عشق ازل سے ہے مِرے دل میں مقیم
    سب پہ ظاہر ہے یہ سرمایۂ پنہاں میرا

    آپ کی مدح لکھے جاؤں یونہی تا بہ ابد
    ساتھ چھوڑے نہ کبھی عمرِ گریزاں میرا

    ہے محیطِ دل و جاں گنبدِ خضرا کا خیال
    کیا بگاڑے گا بھلا وقت کا طوفاں میرا

    آخرت کے لئے سامان بہم ہو ہی گیا
    بن گئے اشکِ ندامت سرو ساماں میرا

    ہے مطافِ دل و جاں اسمِ گرامی اُن کا
    یہی قبلہ ، یہی کعبہ ، یہی ایماں میرا

    اِس سے پہلے کہ کوئی پُرسشِ وحشت ہوتی
    چھپ گیا دامنِ رحمت میں گریباں میرا

    اللہ اللہ ایاز اُن کی عطا کا عالم
    بھر دیا دولتِ کونین سے داماں میرا
    ٭٭٭



    2gvsho3 - آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    10,642
    Mentioned
    647 Post(s)
    Tagged
    8320 Thread(s)
    Thanked
    2341
    Rep Power
    214768

    Default Re: آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا

    wahh khub integhaab jazak Allah khair !!!
    khush rahain
    Last edited by maya; 08-11-2018 at 10:59 AM.


    30abdx0 - آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    1,556
    Mentioned
    20 Post(s)
    Tagged
    16 Thread(s)
    Thanked
    688
    Rep Power
    5

    Default Re: آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا

    Quote Originally Posted by maya View Post
    wahh khub integhaab jazak Allah khair !!!
    khush rahain
    آمین یا رب العالمین
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

    2gvsho3 - آپ کے نام سے موسوم ہے دیواں میرا

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •