Results 1 to 2 of 2

Thread: آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے، وزیراعظم کا اعلا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    5,612
    Mentioned
    74 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    2543
    Rep Power
    10

    Mic آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے، وزیراعظم کا اعلا

    آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے، وزیراعظم کا اعلان
    482413 43962925 - آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے، وزیراعظم کا اعلا


    وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یہ اہم اعلان اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ جس کی وجہ سے آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔ آئندہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔
    اسلام آباد میں آن لائن ویزا کے اجرا کے موقع پر خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ مائنڈ سیٹ تبدیل ہونے سے سرمایہ کار پاکستان آئیں گے۔ وزارت خارجہ کو آن لائن ویزا کے اجرا پر مبارکباد دیتا ہوں۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویزا پالیسی بہت مشکل تھی۔ آن لائن ویزا کا اجرا بہت بڑی تبدیلی ہے۔ یہ نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے۔ اس سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہوگا۔
    ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہماری حکومت جرمنی کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ہم ملک میں مذہبی سیاحت میں بھی اضافہ کریں گے۔ ہری پور کے پاس دنیا کا سب سے بڑا سلیپنگ بدھا ہے۔ لوگ پاکستان آئیں گے تو سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
    وزیراعظم عمران خان نے دوبارہ اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کے راستے پر نکل چکا ہے۔ بھارتی الیکشن تک تھوڑا سا مسئلہ ہوگا۔ بھارت میں الیکشن کے دوران نفرت پھیلائی جاتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ بھارت کیساتھ الیکشن کے بعد اچھے تعلقات ہو جائیں گے۔ پرامن پاکستان ہی خوشحال پاکستان بنے گا۔
    2gvsho3 - آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے، وزیراعظم کا اعلا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    5,612
    Mentioned
    74 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    2543
    Rep Power
    10

    Default Re: آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے، وزیراعظم کا

    2gvsho3 - آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے، وزیراعظم کا اعلا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •