Results 1 to 2 of 2

Thread: ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    19,427
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5859
    Rep Power
    214773

    candel ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی


    ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی
    ہو دیکھنا تو دیدۂ دل وا کرے کوئی
    منصور کو ہوا لب گویا پیام موت
    اب کیا کسی کے عشق کا دعوی کرے کوئی
    ہو دید کا جو شوق تو آنکھوں کو بند کر
    ہے دیکھنا یہی کہ نہ دیکھا کرے کوئی
    میں انتہائے عشق ہوں ، تو انتہائے حسن
    دیکھے مجھے کہ تجھ کو تماشا کرے کوئی
    عذر آفرین جرم محبت ہے حسن دوست
    محشر میں عذر تازہ نہ پیدا کرے کوئی
    چھپتی نہیں ہے یہ نگہ شوق ہم نشیں!
    پھر اور کس طرح انھیں دیکھا کر ے کوئی
    اڑ بیٹھے کیا سمجھ کے بھلا طور پر کلیم
    طاقت ہو دید کی تو تقاضا کرے کوئی
    نظارے کو یہ جنبش مژگاں بھی بار ہے
    نرگس کی آنکھ سے تجھے دیکھا کرے کوئی
    کھل جائیں ، کیا مزے ہیں تمنائے شوق میں
    دو چار دن جو میری تمنا کرے کوئی


    2gvsho3 - ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    19,427
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5859
    Rep Power
    214773

    Default Re: ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی

    2gvsho3 - ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •