Results 1 to 2 of 2

Thread: کوئی سچے خواب دکھاتا ہے، پر جانے کون دکھاتا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,238
    Mentioned
    1502 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5692
    Rep Power
    214771

    New5555 کوئی سچے خواب دکھاتا ہے، پر جانے کون دکھاتا ہے

    کوئی سچے خواب دکھاتا ہے، پر جانے کون دکھاتا ہے
    مجھے ساری رات جگاتا ہے، پر جانے کون جگاتا ہے

    کوئی دریا ہے جس کی لہریں مجھے کھینچ رہی ہیں، اور کوئی
    مری جانب ہاتھ بڑھاتا ہے، پر جانے کون بڑھاتا ہے

    کبھی جائے نماز کی بانہوں میں، کبھی حمد درود کی چھاؤں میں
    کوئی زار و زار رلاتا ہے، پر جانے کون رلاتا ہے

    وہی بے خبری، وہی جیون کا بے انت سفر، اور ایسے میں
    کوئی اپنی یاد دلاتا ہے، پر جانے کون دلاتا ہے

    کہیں اس معلوم سی دنیا میں کوئی نا معلوم سی دنیا ہے
    کوئی اس کے بھید بتاتا ہے، پر جانے کون بتاتا ہے

    مری تنہائی میں ایک نئی تنہائی ہے، جس کے رنگوں میں
    کوئی اپنے رنگ ملاتا ہے، پر جانے کون ملاتا ہے

    کوئی کہتا ہے یہ رستہ ہے اور تیرے لیے ہے یہ رستہ
    کوئی اس میں خاک اڑاتا ہے، پر جانے کون اڑاتا ہے

    کوئی کہتا ہے یہ دنیا ہے اور تیرے لیے ہے یہ دنیا
    کوئی اس سے خوف دلاتا ہے، پر جانے کون دلاتا ہے

    کوئی کہتا ہے اس مٹی میں کئی خواب ہیں اور ان خوابوں سے
    کوئی بیٹھا نقش بناتا ہے، پر جانے کون بناتا ہے

    کوئی ہر شے کے سینے میں کہیں، موجود ہے ظاہر ہونے کو
    کوئی اپنا آپ چھپاتا ہے، پر جانے کون چھپاتا ہے

    کوئی دیکھا ان دیکھا ہر پل چپ چاپ لکھے جاتا ہے مگر
    کوئی مجھ میں شور مچاتا ہے، پر جانے کون مچاتا ہے

    مجھے دنیا اپنی چھب دکھلانے روز چلی آتی ہے مگر
    کوئی دونوں بیچ آ جاتا ہے، پر جانے کون آ جاتا ہے
    ٭٭٭
    2gvsho3 - کوئی سچے خواب دکھاتا ہے، پر جانے کون دکھاتا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,238
    Mentioned
    1502 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5692
    Rep Power
    214771

    Default Re: کوئی سچے خواب دکھاتا ہے، پر جانے کون دکھاتا ہے

    2gvsho3 - کوئی سچے خواب دکھاتا ہے، پر جانے کون دکھاتا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •