Results 1 to 2 of 2

Thread: تمام شب یُونہی دیکھیں گی سُوئے در آنکھیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,083
    Mentioned
    1314 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5308
    Rep Power
    22

    New5555 تمام شب یُونہی دیکھیں گی سُوئے در آنکھیں

    تمام شب یُونہی دیکھیں گی سُوئے در آنکھیں
    تجھے گنوا کے نہ سوئیں گی عمر بھر آنکھیں

    طلوعِ صبح سے پہلے ہی بجھ نہ جائیں کہیں!
    یہ دشتِ شب میں ستاروں کی ہمسفر آنکھیں

    ستم یہ کم تو نہیں دلگرفتگی کے لیے !
    میں شہر بھر میں اکیلا، اِدھر اُدھر آنکھیں

    شمار اُسکی سخاوت کا کیا کریں کہ وہ شخص
    چراغ بانٹتا پھرِتا ہے چھین کر آنکھیں

    وہ پاس تھا تو زمانے کو دیکھتی ہی نہ تھیں
    بچھڑ گیا تو ہُوئیں پھر سے در بدر آنکھیں

    ابھی کہاں تجھے پہچاننے کی ضد کیجئے!
    ابھی تو خود سے بھی ٹھہری ہیں بےخبر آنکھیں

    میں اپنے اشک بچاؤں گا کس طرح محسن ؟
    زمانہ سنگ بکف ہے تو شیشہ گر انکھیں

    محسن نقوی
    2gvsho3 - تمام شب یُونہی دیکھیں گی سُوئے در آنکھیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    16,083
    Mentioned
    1314 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5308
    Rep Power
    22

    Default Re: تمام شب یُونہی دیکھیں گی سُوئے در آنکھیں

    2gvsho3 - تمام شب یُونہی دیکھیں گی سُوئے در آنکھیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •