معیاری ڈرامے ہی تھیٹر کو استحکام دے سکتے ہیں:طلعت حسین
1418478 46777540 - معیاری ڈرامے ہی تھیٹر کو استحکام دے سکتے ہیں:طلعت حسین

کئی نامور فنکار و ہدایتکار علاقائی تھیٹر کی مرہون منت رہے ہیں:تقریب سے خطاب

کراچی (سٹاف رپورٹر)نامور اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ کئی نامور فنکار و ہدایتکار علاقائی تھیٹر کی مرہون منت رہے ہیں ۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہدایتکار یونس میمن کے نئے گجراتی سٹیج ڈرامہ ہتھو ہتھ پھسانڑا کے سکرپٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلعت حسین نے کہاکہ معیاری ڈرامے ہی تھیٹر کو استحکام دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر طلعت حسین نے فنکاروں صدف قادر ، مہک نور، ہارون حمزہ، شہباز صنم ، ڈاکٹر مونا، علی حمزہ، رؤف عالم، جنید میمن، طلحہٰ بھوجانی اوردیگر میں ڈرامے کے سکرپٹس تقسیم کئے ۔