Results 1 to 2 of 2

Thread: اس کی نظر کو داد دو جس نے یہ حال کر دیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    11,030
    Mentioned
    629 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3654
    Rep Power
    16

    New5555 اس کی نظر کو داد دو جس نے یہ حال کر دیا

    اس کی نظر کو داد دو جس نے یہ حال کر دیا
    میرا کمال کچھ نہیں اس نے کمال کر دیا

    ایک نگاہ کا اثر ظرف بہ ظرف مختلف
    اِس کو نڈھال کر دیا اُس کو نہال کر دیا

    آگ کی شہ پہ رات بھر نور بہت بنے دیے
    صبح کی ایک پھونک نے سب کو سفال کر دیا

    یہ تو ہوا ہتھیلیاں گنبدِ سرخ بن گئیں
    ہاتھوں کی اوٹ نے مگر رکھا سنبھال کر دیا

    شمع بھی تھی چراغ بھی دونوں ہوا سے بجھ گئے
    میں نے جلا لیا مگر دل کا نکال کر ’’دیا‘‘

    موت سے ایک پل ادھر پھر سے حیات مل گئی
    اس نے تعلقات کو پھر سے بحال کر دیا

    اوک بنا بنا کے ہم دستِ دعا کو تھک گئے
    جو بھی ہمیں دیا گیا کاسے میں ڈال کر دیا

    کوئی تو اس کی قدر کر کوئی تو اس کو اجر دے
    اُس نے عدیمؔ تجھ کو دل کتنوں کو ٹال کر دیا

    بات سخن میں چل پڑی اُس نے عدیمؔ مان لی
    میں نے فراق کاٹ کر اس کو وصال کر دیا

    2gvsho3 - اس کی نظر کو داد دو جس نے یہ حال کر دیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    11,030
    Mentioned
    629 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3654
    Rep Power
    16

    Default Re: اس کی نظر کو داد دو جس نے یہ حال کر دیا

    2gvsho3 - اس کی نظر کو داد دو جس نے یہ حال کر دیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •