Results 1 to 2 of 2

Thread: وحشت اُسی سے پھر بھی وہی یار دیکھنا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    19,006
    Mentioned
    1548 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5828
    Rep Power
    214773

    New5555 وحشت اُسی سے پھر بھی وہی یار دیکھنا

    وحشت اُسی سے پھر بھی وہی یار دیکھنا
    پاگل کو جیسے چاند کا دیدار دیکھنا

    اس ہجرتی کو کام ہوا ہے کہ رات دن
    بس وہ چراغ اور وہ دیوار دیکھنا

    پاؤں میں گھومتی ہے زمیں آسماں تلک
    اس طفلِ شیر خوار کی رفتار دیکھنا

    یا رب کوئی ستارۂ امّید پھر طلوع
    کیا ہو گئے زمین کے آثار دیکھنا

    لگتا ہے جیسے کوئی ولی ہے ظہور میں
    اب شام کو کہیں کوئی مے خوار دیکھنا

    اس وحشتی کا حال عجب ہے کہ اس طرف
    جانا بھی اور جانبِ پندار دیکھنا

    دیکھا تھا خواب شاعرِ مومن نے اس لیے
    تعبیر میں ملا ہمیں تلوار دیکھنا

    جو دل کو ہے خبر کہیں ملتی نہیں خبر
    ہر صبح اک عذاب ہے اخبار دیکھنا

    میں نے سنا ہے قربِ قیامت کا ہے نشاں
    بے قامتی پہ جُبّہ و دستار دیکھنا

    صدیاں گزر رہی ہیں مگر روشنی وہی
    یہ سر ہے یا چراغ سرِ دار دیکھنا

    اس قافلے نے دیکھ لیا کربلا کا دن
    اب رہ گیا ہے شام کا بازار دیکھنا

    دو چار کے سوا یہاں لکھتا غزل ہے کون
    یہ کون ہیں یہ کس کے طرفدار دیکھنا



    2gvsho3 - وحشت اُسی سے پھر بھی وہی یار دیکھنا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    19,006
    Mentioned
    1548 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5828
    Rep Power
    214773

    Default Re: وحشت اُسی سے پھر بھی وہی یار دیکھنا

    2gvsho3 - وحشت اُسی سے پھر بھی وہی یار دیکھنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •