Results 1 to 3 of 3

Thread: کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    9,777
    Mentioned
    556 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3472
    Rep Power
    14

    Mic کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات

    کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات
    487100 70776107 - کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات

    صوبائی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو سٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ صوبے کی اعلیٰ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آئی جی پنجاب کے لئے سابق آئی جی عارف نواز خان، اے ڈی خواجہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا تاہم یہ قرعہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے نام نکلا۔
    خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف حکومت محمد طاہر خان کو بھی بطور آئی جی آزما چکی ہے جبکہ پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی سیاسی مداخلت پر پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔
    امجد جاوید سلیمی کا تعلق پولیس کے 14ویں کامن سے ہے۔ انہوں نے یکم نومبر 1986ء کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی۔ وہ 7 فروری 2013ء کو سی سی پی او لاہور تعینات ہوئے تھے۔
    کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز 1961ء میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ عارف نواز کا تعلق 14ویں کامن سے ہے جو کیرئیر کے ابتدا میں بطور ایس ڈی پی او لودھراں، پاکپتن اور فیروز والہ شیخوپورہ میں فرائض سرانجام دیتے رہے۔
    1992ء میں عارف نواز خان نے ایس پی کے عہدہ پر ترقی حاصل کی۔ 2000ء میں ایس ایس پی جبکہ 2009ء میں ڈی آئی جی کے عہدہ پر ترقی حاصل کی۔
    عارف نواز خان نے 2014ء میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدہ پر ترقی پائی۔ اس دوران بہاولپور، فیصل آباد، سپیشل برانچ، وی وی آئی پی سیکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب، بلوچستان اور سنٹرل پولیس آفس لاہور میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ عارف نواز خان عام انتخابات 2018ء کے دوران بھی آئی جی پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
    2gvsho3 - کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات

  2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    9,777
    Mentioned
    556 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3472
    Rep Power
    14

    Default Re: کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات

    2gvsho3 - کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات

  4. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:


  5. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,322
    Mentioned
    2730 Post(s)
    Tagged
    3538 Thread(s)
    Thanked
    611
    Rep Power
    3

    Default Re: کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •