Results 1 to 2 of 2

Thread: سیر فلک

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    8,230
    Mentioned
    375 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3152
    Rep Power
    13

    candel سیر فلک


    سیر فلک

    تھا تخیل جو ہم سفر میرا
    آسماں پر ہوا گزر میرا
    اڑتا جاتا تھا اور نہ تھا کوئی
    جاننے والا چرخ پر میرا
    تارے حیرت سے دیکھتے تھے مجھے
    راز سر بستہ تھا سفر میرا
    حلقۂ صبح و شام سے نکلا
    اس پرانے نظام سے نکلا
    کیا سناؤں تمھیں ارم کیا ہے
    خاتم آرزوئے دیدہ و گوش
    شاخ طوبی! پہ نغمہ ریز طیور
    بے حجابانہ حور جلوہ فروش
    ساقیان جمیل جام بدست
    پینے والوں میں شور نوشانوش
    دور جنت سے آنکھ نے دیکھا
    ایک تاریک خانہ سرد و خموش
    طالع قیس و گیسوئے لیلی
    اس کی تاریکیوں سے دوش بدوش
    خنک ایسا کہ جس سے شرما کر
    کرۂ زمہریر ہو روپوش
    میں نے پوچھی جو کیفیت اس کی
    حیرت انگیز تھا جواب سروش
    یہ مقام خنک جہنم ہے
    نار سے ، نور سے تہی آغوش
    شعلے ہوتے ہیں مستعار اس کے
    جن سے لرزاں ہیں مرد عبرت کوش
    اہل دنیا یہاں جو آتے ہیں
    اپنے انگار ساتھ لاتے ہیں



    2gvsho3 - سیر فلک

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    8,230
    Mentioned
    375 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3152
    Rep Power
    13

    Default Re: سیر فلک

    2gvsho3 - سیر فلک

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •