Results 1 to 2 of 2

Thread: ان دنوں روح کا عالم ہے عجب

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,287
    Mentioned
    1510 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5715
    Rep Power
    214771

    New5555 ان دنوں روح کا عالم ہے عجب


    ان دنوں روح کا عالم ہے عجب
    جیسے جو حسن ہے میرا ہے وہ سب

    جیسے اک خواب میں نکلا ہوا دن
    جیسے اک وصل میں جاگی ہوئی شب

    دل پہ کھلتا ہے اسی موسِم میں
    غم کسے کہتے ہیں اور کیا ہے طرب

    جس سے ہو جائے جہاں ہو جائے
    ہے محبت ہی محبت کا سبب

    جاں فزا ہے جو عطا کرتے رہو
    بوسۂ لب کی طرح بوسۂ لب

    پہلے اک ناز بھرا ربط و گریز
    اس نے پھر بخش دیا سب کا سب

    تم سا کیا ہو گا یہاں خواب کوئی
    مجھ سا کیا ہو گا کوئی خواب طلب

    کاش تعبیر میں تم ہی نکلو
    جب کوئی خواب ہو تعبیر طلب

    اس کے عشّاق جہاں بھی دیکھو
    ایک ہی نشّے میں ڈوبے ہوئے سب

    سلسلے اس سے جو مل جائیں تو ٹھیک
    ورنہ جھوٹے ہیں یہ سب نام و نسب

    لوگ موجود ہیں اب بھی جن کے
    منہ سے جو بات نکل جائے ادب

    سایۂ زلف میں مر جاؤں علیم
    کھینچ لے گر نہ مجھے سایۂ رب





    2gvsho3 - ان دنوں روح کا عالم ہے عجب

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,287
    Mentioned
    1510 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5715
    Rep Power
    214771

    Default Re: ان دنوں روح کا عالم ہے عجب

    2gvsho3 - ان دنوں روح کا عالم ہے عجب

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •