Results 1 to 2 of 2

Thread: وقت مقتل سے مری لاش اٹھا لایا تھا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    New5555 وقت مقتل سے مری لاش اٹھا لایا تھا


    وقت مقتل سے مری لاش اٹھا لایا تھا
    لوگو میں اپنی گواہی میں خدا لایا تھا

    اب یہ موسم مری پہچان طلب کرتے ہیں
    میں جب آیا تھا یہاں، تازہ ہوا لایا تھا

    لے اڑی بادِ کم آثار سرِ دشت، کہیں
    میں تو صحرا سے ترے گھر کا پتہ لایا تھا

    میرے ہاتھوں میں بھی زیتون کی شاخیں تھیں کبھی
    میں بھی ہونٹوں پہ کبھی حرفِ دعا لایا تھا

    جنگ کے آخری لمحوں میں عجب بات ہوئی
    شاہ لڑتے ہوئے پیادے کو بچا لایا تھا

    لذتِ در بدَری بھول چکا ہوں اب تو
    خالی ہاتھوں میں کبھی ارض و سما لایا تھا

    وہ بھی دریوزہ گرِ شہرِ تمنا تھا سلیمؔ
    میں بھی اک کاسۂ بے نام اٹھا لایا تھا
    ٭٭٭



    2gvsho3 - وقت مقتل سے مری لاش اٹھا لایا تھا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    Default Re: وقت مقتل سے مری لاش اٹھا لایا تھا

    2gvsho3 - وقت مقتل سے مری لاش اٹھا لایا تھا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •