Results 1 to 2 of 2

Thread: محبت کی نہیں تم نے ۔۔۔

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    11,030
    Mentioned
    629 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3654
    Rep Power
    16

    New5555 محبت کی نہیں تم نے ۔۔۔


    محبت کی نہیں تم نے ۔۔۔

    اگر تم کو محبت تھی
    تو تم نے راستوں سے جا کے پوچھا کیوں نہیں منزل کے بارے میں
    ہواؤں پر کوئی پیغام تم نے لکھ دیا ہوتا ۔۔۔
    درختوں پر لکھا وہ نام، تم نے کیوں نہیں ڈھونڈا؟
    وہ ٹھنڈی اوس میں بھیگا، مہکتا سا گُلاب اور میں
    مرے دھانی سے آنچل کو تمھارا بڑھ کے چھو لینا
    چُرانا رنگ تتلی کے، کبھی جگنو کی لو پانا
    کبھی کاغذ کی کشتی پر بنانا دل کی صورت اور اس پر خواب لکھ جانا
    کبھی بھنورے کی شوخی اور کلیوں کا وہ اِٹھلانا
    تمھیں بھی یاد تو ہو گا؟
    اگر تم کو محبت تھی، تو تم یہ ساری باتیں بھول سکتے تھے؟
    نہیں جاناں!
    محبت تم نے دیکھی ہے، محبت تم نے پائی ہے
    محبت کی نہیں تم نے ۔۔۔
    ٭٭٭

    2gvsho3 - محبت کی نہیں تم نے ۔۔۔

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    11,030
    Mentioned
    629 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3654
    Rep Power
    16

    Default Re: محبت کی نہیں تم نے ۔۔۔

    2gvsho3 - محبت کی نہیں تم نے ۔۔۔

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •