Results 1 to 2 of 2

Thread: اِک شخص سماں بدل گیا ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    New5555 اِک شخص سماں بدل گیا ہے


    اِک شخص سماں بدل گیا ہے
    مٹی کا جہاں بدل گیا ہے

    بندہ وہ خُدا نہیں تھا لیکن
    ہر جسم میں جاں بدل گیا ہے

    وہ آخری آدمی خُدا کا
    سب لفظ و بیاں بدل گیا ہے

    پاؤں میں تھی آدمی کے کب سے
    زنجیرِ گراں بدل گیا ہے

    ہر نام و نسب کے دور میں وہ
    سب نام و نشاں بدل گیا ہے

    کہتے ہیں شہید کربلا کے
    مفہومِ زیاں بدل گیا ہے

    ہر زندہ چراغ ہے اُسی کا
    وہ نُور کہاں بدل گیا ہے

    پروانے کہاں یہ سُننے والے
    اب دور میاں بدل گیا ہے

    آواز یہ اُس مکاں سے آئی
    وہ شخص مکاں بدل گیا ہے

    نیچے سے زمیں نِکل گئی ہے
    اُوپر سے زماں بدل گیا ہے

    کِس خلوتِ خاص میں گیا وہ
    کپڑے بھی یہاں بدل گیا ہے



    2gvsho3 - اِک شخص سماں بدل گیا ہے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    Default Re: اِک شخص سماں بدل گیا ہے

    2gvsho3 - اِک شخص سماں بدل گیا ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •