Results 1 to 2 of 2

Thread: کبھی چھپایا نہیں جو گناہ مجھ سے ہوا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    New5555 کبھی چھپایا نہیں جو گناہ مجھ سے ہوا


    کبھی چھپایا نہیں جو گناہ مجھ سے ہوا
    بتا دیا جو سفید و سیاہ مجھ سے ہوا

    یہ بارِ ہجر بھی تیرے سپرد کر دیتا
    بس اک یہی نا مرے کج کُلاہ مجھ سے ہوا

    حضورِ صبح اجالوں نے مجھ کو پیش کیا
    غرورِ منزلِ شب گردِ راہ مجھ سے ہوا

    ترے خلاف گئی آخری شہادت بھی
    کہ منحرف بھی ہوا تو گواہ مجھ سے ہوا

    تو جانتا ہی نہیں تھا مزاجِ ہمسفری
    یہی بہت ہے جو اتنا نباہ مجھ سے ہوا

    بس ایک تو تھا جسے رائیگاں کیا میں نے
    اور ایک عشق تھا جو بے پناہ مجھ سے ہوا

    سلیمؔ جیت بھی میری تھی ہار بھی میری
    عجب مقابلۂ عزّ و جاہ مجھ سے ہوا
    ٭٭٭


    2gvsho3 - کبھی چھپایا نہیں جو گناہ مجھ سے ہوا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    17,846
    Mentioned
    1534 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    5776
    Rep Power
    214771

    Default Re: کبھی چھپایا نہیں جو گناہ مجھ سے ہوا

    2gvsho3 - کبھی چھپایا نہیں جو گناہ مجھ سے ہوا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •