Results 1 to 2 of 2

Thread: تمہارا فیصلہ جاناں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    11,030
    Mentioned
    629 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3654
    Rep Power
    16

    New5555 تمہارا فیصلہ جاناں



    تمہارا فیصلہ جاناں


    تمہارا فیصلہ جاناں مجھے بے حد پسند آیا
    پسند آنا ہی تھا جاناں
    ہمیں اپنے سے اتنی دور تک جانا ہی تھا جاناں

    بجا ہے خانماں سوز آرزوؤں ، تیرہ امّیدوں،
    سراسر خوں شدہ خوابوں ، نوازش گر سرابوں،
    ہاں سرابوں کی قَسم یک سر بجا ہے
    اب ہمارا جان و دل کے جاوداں ، دل جان رشتے کو
    اور اس کی زخم خوردہ یاد تک تو بے نیازانہ
    بھُلا دینا ہی اچھا ہے
    وہ سرمایا ، وہ دل سے بے بہا تر جاں کا سرمایا
    گنوا دینا ہی اچھا ہے
    زیانِ جاودانی کے گلہ افروز داغوں کو
    بجھا دینا ہی اچھا ہے
    تمہارا فیصلہ جاناں! مجھے بےحد پسند آیا۔ ۔ ۔




    2gvsho3 - تمہارا فیصلہ جاناں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    11,030
    Mentioned
    629 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3654
    Rep Power
    16

    Default Re: تمہارا فیصلہ جاناں

    2gvsho3 - تمہارا فیصلہ جاناں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •