حمد باری تعالیٰ
خدایا فقط تو ہی معبود ہے
سوائے ترے کون مسجود ہے ؟
سزا وارِ تعریف کوئی نہیں
جہاں میں مگر تو ہی محمود ہے
تو میری سمجھ میں بھلا آئے کیا؟
مرا خانئہ ذہن محدود ہے
کہاں تیری عظمت کو میں پا سکوں؟
مری راہِ ادراک مسدود ہے
اگرچہ نظر ہم کو آتا نہیں
مگر تو ہر اک سمت موجود ہے
اس آئینے کو روشنی کر عطا
یہ دل کس قدر گرد آلود ہے
ؔترا جلوہ ہر سمت شام و سحر
فقط حسن تیرا ہی مشہود ہے
------
حسین سحرؔ
مجموعہ نعت ﷺ " تجلی "