Results 1 to 2 of 2

Thread: زر ہار دیا ، سر ہار دیا

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    HEART
    Posts
    5,584
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    96 Thread(s)
    Thanked
    20
    Rep Power
    21474853

    candel زر ہار دیا ، سر ہار دیا

    26230518 1730878533645876 7341884166019579265 n - زر ہار دیا ، سر ہار دیا


    زر ہار دیا ، سر ہار دیا


    اس بار تو دل کی بازی میں اے جانِ جاں سب ہار دیا
    زر ہار دیا ، سر ہار دیا ، ظاہر پنہاں سب ہار دیا

    جب عشقِ حقیقی نے دل کے دروازے پر آ دستک دی
    جاں سحر زدہ سی اٹھ بیٹھی ، جو کچھ تھا جہاں سب ہار دیا

    تھیں وصل کی راہیں تنگ بہت ، سو بھاری گٹھر پھینک دئیے
    دنیا کی ہوس دنیا کی متاع ، اک بارِ گراں سب ہار دیا

    جب عشق نے پوچھا چپکے سے چلنا ہے تو چل ، اب دیر نہ کر
    میں ننگے پاؤں دوڑ پڑی ، پوچھا نہ کہاں ، سب ہار دیا

    ہو عشق بھی اور خوداری بھی ، دنیا کی متاع ہو پیاری بھی
    یہ بات نہیں اک عاشق کے شایانِ شاں سب ہار دیا

    جب ہم بھی ترے اور جاں بھی تری پھر بھاؤ تاؤ ٹھیک نہیں
    اور عشق کوئی بیوپار نہیں ، سو سود و زیاں سب ہار دیا

    کچھ پھندے تھے مضبوط بہت اور دل کو جکڑے رکھتے تھے
    اب رشتے ناطے دنیا کے اک وہم و گماں سب ہار دیا

    مولا کی طلب کے دعوؤں میں لفاظی ایک ’’فضولی‘‘ ہے
    تصدیق عمل سے کی جس نے ، کھولی نہ زباں سب ہار دیا

    اک آن سے اس نے پوچھا تھا کیا ہار کی بازی کھیلو گی
    میں نعرہ مار کے بول اٹھی ہاں ہاں مری جاں سب ہار دیا

    لہجے کی کھنک لفظوں کی چمک ، سب گزرے دور کا قصہ ہے
    وہ تانا شاہی ، ناز و ادا ، وہ شوکت و شاں سب ہار دیا

    وہ دن بھی عرشیؔ بیت گئے جب طرزِ بیاں میں جادو تھا
    اب لفظ ہیں گونگے ، ہونٹوں پر نہ ہوں نہ ہاں سب ہار دیا

    3215YJDW05 - زر ہار دیا ، سر ہار دیا

  2. The Following User Says Thank You to shaan For This Useful Post:


  3. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,677
    Mentioned
    3570 Post(s)
    Tagged
    11725 Thread(s)
    Thanked
    2985
    Rep Power
    214770

    Default Re: زر ہار دیا ، سر ہار دیا

    wahhhh bht umda...!


    30abdx0 - زر ہار دیا ، سر ہار دیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •