Results 1 to 2 of 2

Thread: ماحول میں تبدیلی

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    9,777
    Mentioned
    556 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3472
    Rep Power
    14

    candel ماحول میں تبدیلی

    ماحول میں تبدیلی

    سائیکالوجی میں ڈیسک ٹائمز میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق دفتری ماحول میں صر ف تیزروشنی میں کام کرنے یا مصنوعی روشنی کو مناسب کر دینے، ہوا کی آمدورفت کو بہتر بنا دینے، اپنی روجہ ایک ہی کام پر مرکوز کرنے اور کام پر اپنے آپ کو مشغول رکھنے سے نہ صرف فرد کی کارکردگی میں بیش بہا اضافی دیکھنے میں آیا بلکہ فرد کی زندگی سے مجموعی اطمینان و تسکین بھی بہت زیادہ بڑھ گئی۔

    طبعی ماحول کا خوش گوار ہونا نہ صرف فرد کے موڈ کو بہتر بنا دیتا ہے بلکہ اس کی یاداشت، کام کرنے کی صلاحیت اور قوتِ ارتکاز کو بھی بہتر بنا دیتا ہے۔ نفسیات میں یہ بات بھی سائنسی طور پر ثابت شدہ حقیقت ہے کہ خوبصورت اور دل کش رنگ بھی ہماری کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں۔ کارنل یونیورسٹی میں بیٹھنے کے انداز پر تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ہمارا بیٹھنے کا انداز بھی ہماری کارکردگی اور مزاج یعنی موڈ Mood پر اچھے یا بُرے اثرات مرتب کرتا ہے۔

    جن لوگوں نے اپنے ڈیسک یعنی کام کرنے کی جگہ کو بہتر بنا لیا تو ان کی کارکردگی میں بھی خاطر خواہ بہتری دیکھنے میں آئی۔ جب بھی آپ بیٹھ کر کام کریں تو اپنی کمر کو 90کے زاویے پر سیدھا رکھیں گے تو کسی بھی کام میں آپ کی قوتِ ارتکاز اور کارکردگی میں فوری اضافہ ہو جائے گا۔کہا جاتا ہے کہ کرسی پر بیٹھنے سے ہونے والی اَموات دنیا میں کسی بھی مرض سے ہونے والی اَموات سے زیادہ ہیں۔ اس لئے اب کھڑے ہو کر کام کرنے کے کلچر کو دنیا کی بڑی کمپنیوں میں فروغ دیا جا رہا ہے تا کہ جس کی وجہ سے موٹاپے اور ہارٹ اٹیک، شوگر اور دیگر امراض جو بیٹھے رہنے کی وجہ سے ہوتے ہیں میں کمی لائی جا سکے۔


    کارکردگی بڑھانے کے 6 سائنسی طریقے
    تحریر : پرفیسر ضیا ء زرناب
    کے مضمون سے اقتباس
    2gvsho3 - ماحول میں تبدیلی

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    9,777
    Mentioned
    556 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3472
    Rep Power
    14

    Default Re: ماحول میں تبدیلی

    2gvsho3 - ماحول میں تبدیلی

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •