Results 1 to 2 of 2

Thread: آرام کرنا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    9,777
    Mentioned
    556 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3472
    Rep Power
    14

    candel آرام کرنا

    آرام کرنا

    عام لوگوں کا خیال ہے کہ ہر وقت بہت زیادہ لگاتار محنت ہمیشہ اچھے نتائج لاتی ہے۔ مگر نفسیات میں ریسرچ سے اس بات کی نفی ہوئی ہے۔ گھنٹوں ایک ہی کام کرنے اور اسی پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرنے کے نتائج بجائے اچھے کے اُلٹ آتے ہیں۔ یعنی کارکردگی میں اضافے کی بجائے کمی آتی ہے۔ایسا کرنے سے فرد ذہنی دبائو کا شکار ہو کر اس کا م کو ہی ہمیشہ کے لئے خداحافظ کہہ دیتا ہے۔

    کھیلوں کے میدان میں چیمپئن خواہ وہ ریسلنگ میں ہو یا اتھلیٹکس میں، سکواش میں ہو یا ویٹ لفٹنگ میں، کرکٹ میں ہو یا ہاکی میں، ایسے چیمپئنز وقفوں وقفوں سے مشق (پریکٹس)کرتے ہیں۔ لگاتار کوشش اور استقامت جہاں فرد کا سٹیمنا(قوتِ برادشت) بڑھاتی ہے وہیں اس میں فرد اگر ایک حد سے زیادہ توانائی لگاتاہے تواس میں انجری یعنی مشق کے عمل میں خود کو ہی زخمی کر لینے کے چانسز بہت بڑھ جاتے ہیں۔

    سائنسی طور پر ثابت شدہ بات ہے کہ کسی بھی کام میں 52منٹ کام کرنے کے بعد 15سے17منٹ تک اپنے آپ کو سکون دینا تاکہ جسم اور دماغ دوبارہ تروتازہ ہو جائیںبہت ضروری ہے۔ سائنیٹفک امریکن میں شائع شدہ تحقیق میں یہ بتا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ لگاتار کام دماغ کو اپنے پوری استعداد پر کام سے روک دیتا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ کو خون اور آکسیجن کی رسد میں کمی آتی ہے اور فرد کسی بھی کام پر اپنی پوری توجہ مرکوز نہیں کر پاتا ۔سائنسی تحقیقا ت میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جب ورکرز چند ہفتوں کی چھٹیاں گذار کر واپس آتے ہیں ان کی کارکردگی میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وُہ اپنے کاموں پر توجہ بھی بھرپور دیتے ہیں۔

    سپورٹس سائیکولوجی میں ہونے والی بہت سی سائنسی تحقیقات میں اس بات پر بے حد زور دیا گیا ہے اور اس کی بارہا تاکید کی گئی ہے کہ 45سے55منٹ تک کوئی بھی کام کرنے کے بعد 16سے21منٹ تک آرام کر کے جسم و دماغ کو تازہ دَم کیا جائے جس سے نہ صرف آپ کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ آپ کے اطمینان اور خوشی کے درجے میں بھی بہتری آتی ہے۔ مزید برآں ان وقفوں میں میوزک سننے یا کوئی بھی موسیقی کاآلہ بجانے سے بھی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    کارکردگی بڑھانے کے 6 سائنسی طریقے
    تحریر : پرفیسر ضیا ء زرناب
    کے مضمون سے اقتباس
    2gvsho3 - آرام کرنا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    9,777
    Mentioned
    556 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3472
    Rep Power
    14

    Default Re: آرام کرنا

    2gvsho3 - آرام کرنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •