Results 1 to 2 of 2

Thread: ورلڈ کپ اسکواڈ:انضمام الحق تبدیلیوں پر جواز تراشنے لگے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,113
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    Mic ورلڈ کپ اسکواڈ:انضمام الحق تبدیلیوں پر جواز تراشنے لگے

    ورلڈ کپ اسکواڈ:انضمام الحق تبدیلیوں پر جواز تراشنے لگے
    1441735 47468036 - ورلڈ کپ اسکواڈ:انضمام الحق تبدیلیوں پر جواز تراشنے لگے

    انگلش وکٹوں کے سپاٹ ہونے کا اندازہ نہیں تھا لہٰذا نظر ثانی کرنا پڑی،چیف سلیکٹر

    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق حتمی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر جواز تراشنے لگے جن کا کہنا ہے کہ انگلش وکٹوں کے سپاٹ ہونے کا اندازہ نہیں تھا لہٰذا نظرثانی کرنا پڑی۔ گزشتہ روز حتمی قومی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی سیزن کی ابتداء میں انگلش وکٹوں کے سپاٹ ہونے کا اندازہ نہیں تھا لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی ٹیم کے پاس ایسے بالرز ہوں جو پرانی بال پر بھی کنڈیشنز کا دفاع کرسکیں اور ان کے پاس تجربہ بھی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے والے وہاب ریاض کو ان کی فارم کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا تھا البتہ ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہتر رہی لہٰذا اب ان کی شمولیت کی اصل وجہ ٹیم کی ضرورت بھی ہے کیونکہ حیران کن طور پر انگلینڈ کی کنڈیشنز میں تبدیلی واقع ہوئی ہے لہٰذا انہیں ٹیم میں شامل کرنا کسی افراتفری کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ ٹیم کی ضرورت تھی۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ کیخلاف سیریز کا جائزہ لیا جائے تو پاکستانی بالرز کی طرح انگلش بالرز کی بھی پٹائی ہوئی لہٰذا کنڈیشنز کیسی ہی کیوں نہ ہوں مگر پاکستانی ٹیم کو تجربہ کار بالرز کی ضرورت ہے اور محمد عامر اس حوالے سے دیگر قومی بالرز سے کہیں آگے ہیں جن کو نظر انداز نہیں کیا گیا بلکہ ان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے گرین شرٹس اسکواڈ میں شامل رکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنید خان اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اچھے نہیں ہیں البتہ محمد عامر اور وہاب ریاض انگلش کنڈیشنز کیلئے زیادہ موزوں ہیں جس کی وجہ سے انہیں ترجیح دی گئی ہے ۔انضمام الحق نے اپنی ٹیم کو نمبر ایک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ تمام ٹیمیں عالمی کپ کیلئے سخت محنت کر رہی ہیں تاہم پاکستانی ٹیم میں بھی میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کی اہلیت موجود ہے ۔
    2gvsho3 - ورلڈ کپ اسکواڈ:انضمام الحق تبدیلیوں پر جواز تراشنے لگے

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,113
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    Default Re: ورلڈ کپ اسکواڈ:انضمام الحق تبدیلیوں پر جواز تراشنے لگے

    2gvsho3 - ورلڈ کپ اسکواڈ:انضمام الحق تبدیلیوں پر جواز تراشنے لگے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •