Results 1 to 2 of 2

Thread: یونس کے بعد مصباح الحق نے بھی کوچنگ سے انکار کردیا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,113
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    Mic یونس کے بعد مصباح الحق نے بھی کوچنگ سے انکار کردیا

    یونس کے بعد مصباح الحق نے بھی کوچنگ سے انکار کردیا
    1441733 14601521 - یونس کے بعد مصباح الحق نے بھی کوچنگ سے انکار کردیا

    نجی اور گھریلو مصروفیات کے باعث بورڈ کے ساتھ کام نہیں کر سکتا ،سابق کرکٹر

    لاہور (سپورٹس ڈیسک)ماضی کے عظیم کرکٹر یونس خان کے بعد پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی جونیئر ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے نجی مصروفیات کی وجہ سے بورڈ کی پر کشش پیشکش کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ وہ پہلے سے طے شدہ اپنی نجی اور گھریلو مصروفیات کے باعث بورڈ کے ساتھ کام نہیں کرسکتے ۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگلے تین سال کیلئے ان کی مصروفیات طے ہیں، اس لیے وہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نہیں بن سکتے ۔اس سے قبل سابق کپتان یونس خان نے مالی معاملات طے نہ ہونے کے باعث پی سی بی کی پیشکش کو رد کردیا تھا۔ پی سی بی اگلے تین سال کیلئے دور جدید کے ایسے سابق کھلاڑی کو پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا چاہتا ہے جو بچوں کیلئے رول ماڈل ہو اور کرکٹ کے حلقوں میں قابل احترام ہو۔یونس خان اور مصباح الحق کو جونیئر ٹیم دے کر بورڈ طویل منصوبہ بندی کررہا تھا لیکن بدقسمتی سے بورڈ دونوں کے ساتھ دو مختلف وجوہات کی بنا پر معاہدہ کرنے میں ناکام رہا۔ دو سابق کپتانوں سے انکار کے بعد اب بورڈ نے کسی اور کھلاڑی کو ٹارگٹ کرنا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی بڑے کھلاڑی جونیئر ٹیم کی کوچنگ کے بجائے سینئر ٹیم لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے باعث بورڈ کو مشکل پیش آرہی ہے ۔
    2gvsho3 - یونس کے بعد مصباح الحق نے بھی کوچنگ سے انکار کردیا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,113
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4506
    Rep Power
    19

    Default Re: یونس کے بعد مصباح الحق نے بھی کوچنگ سے انکار کردیا

    2gvsho3 - یونس کے بعد مصباح الحق نے بھی کوچنگ سے انکار کردیا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •