Results 1 to 4 of 4

Thread: ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    11,042
    Mentioned
    629 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3654
    Rep Power
    16

    Mic ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت

    ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت
    1441739 54947574 - ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت

    عامر کا انگلینڈ میں بہت تجربہ ہے وہاں گیند کو سوئنگ ملتا ہے اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاب کو بھی ٹیم میں شامل کیا، سیریز میں بنیادی فرق فیلڈنگ کا تھا عابد کو باہر کرنا اتنا آسان نہیں تھا، آصف کو پاور ہٹنگ کی وجہ سے فوقیت دی گئی، ٹیم ینگ ہے اور زیادہ تنقید کرنا کھیل کیلئے اچھا نہیں،انضمام کی پریس کانفرنس

    لاہور (سپورٹس رپورٹر)چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کیلئے حتمی سکواڈ کا اعلان کردیا، 15 رکنی سکواڈ میں فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض، جنید خان کی جگہ محمد عامر جبکہ عابد علی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے بتایا کہ 15 رکنی سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخرزمان، حفیظ، شعیب ،بابر ، عماد ، شاہین ، محمد عامر، وہاب ، حسن ، حسنین، آصف ، حارث اور شاداب شامل ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ قومی باؤلرز کی حالیہ پرفارمنس نے کافی مایوس کیا جس پر سلیکشن کمیٹی نے تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ، محمد عامر کا انگلینڈ میں بہت تجربہ ہے ۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے اندازہ لگایا کہ انگلینڈ میں عموماً گیند کو سوئنگ ملتا ہے اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاب کو ٹیم میں شامل کیا ۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بنیادی فرق فیلڈنگ کا تھا، اگر ہمارے کھلاڑیوں کی جانب سے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا جاتا تو ہمارے رنز انگلینڈ سے زیادہ ہوسکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو ابتدائی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ہیپاٹائٹس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے ، ان کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا تھا لیکن اب ان کی رپورٹ بالکل ٹھیک ہے اور وہ ایک پریکٹس میچ بھی کھیل چکے ہیں ۔عابد علی کو باہر کرنا اتنا آسان نہیں تھا، آصف علی کو پاور ہٹنگ کی وجہ سے عابد علی پر فوقیت دی گئی ہے ۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ انگلینڈ کی پچز اور کنڈیشن جو نظر آرہی اس میں چھٹے یا ساتویں نمبر پر ایسا کھلاڑی ضرور ہونا چاہیے جو رنز کرسکے ۔ محمد رضوان، عابد علی اور فہیم اشرف بیک اپ کے طور پر انگلینڈ میں ہی رہیں گے ، آخر میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت ہے ، لیکن یہ ینگ ٹیم ہے اور زیادہ تنقید کرنا کھیل کیلئے اچھا نہیں ہے ۔
    2gvsho3 - ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    11,042
    Mentioned
    629 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3654
    Rep Power
    16

    Default Re: ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت

    2gvsho3 - ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت

  3. #3
    Join Date
    Aug 2017
    Location
    islamabad
    Age
    21
    Posts
    266
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1123 Thread(s)
    Thanked
    42
    Rep Power
    2

    Default Re: ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت

    nice sharing its amazing really appreciated

  4. #4
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    11,042
    Mentioned
    629 Post(s)
    Tagged
    19 Thread(s)
    Thanked
    3654
    Rep Power
    16

    Default Re: ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت

    رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - ورلڈکپ:حتمی سکواڈکا اعلان،عامرآصف،وہاب کی شمولیت

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •