Results 1 to 2 of 2

Thread: حکایت سعدی جہادِ اکبر

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,821
    Mentioned
    1117 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4745
    Rep Power
    20

    candel حکایت سعدی جہادِ اکبر

    حکایت سعدی جہادِ اکبر
    23354 91987009 - حکایت سعدی جہادِ اکبر

    بیان کیا جاتا ہے، ایک نیک دل اور صاف گو شخص سے وقت کا بادشاہ اس لیے ناراض ہو گیا کہ اس نے اس کے روبرو سچی بات کہہ دی تھی۔ بادشاہ نے اس کی حق گوئی کو گستاخی خیال کیا اور اسے جیل خانے بھجوا دیا۔ قیدیوں کی زندگی مصیبتوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے، لیکن وہ مردِ حق آگاہ یہاں بھی ہر وقت خوش رہتا تھا۔ اگر کوئی پرسان حال ہوتا تو بہت اطمینان کے ساتھ کہتا کہ میاں، قیدوبند کا کیا ہے، یہ معمولی سا وقت آخر گزر ہی جائے گا۔ اتفاق سے درویش کی یہ بات بادشاہ کے کانوں تک بھی پہنچ گئی۔ وہ ہنسا اور اپنے ندیموں سے بولا، یہ احمق کی بھول ہے کہ قید سے چھوٹ جائے گا۔ ہماری طرف سے اسے بتاؤ کہ اب وہ قیدِ زندگی سے آزاد ہو کر ہی اس زندگی سے باہر نکلے گا۔ بادشاہ کا یہ فیصلہ سن کر بھی درویش کے ماتھے پر شکن نہ آئی۔ اس نے کہا، چلو یونہی سہی۔ لیکن میرے لیے تو یہ بھی نفعے کا سودا ہے۔ یہ ظلم برداشت کر کے میں خدا کے حضور پہنچوں گا تو اس کی رحمت سے نوازا جاؤں گا جبکہ بادشاہ اس کے غضب میں گرفتار ہو گا۔ درویش کی یہ بات بھی ظالم بادشاہ کے کانوں تک پہنچا دی گئی۔ اس نے غصے میں حکم دیا کہ گستاخ کی زبان گُدی سے کھینچ لی جائے۔ کسی نے درویش سے کہا، تجھے چاہیے تھا کہ احتیاط سے کام لیتا اور کوئی ایسی بات نہ کہتا جو بادشاہ کی طبع پر گراں گزرتی۔ درویش نے لاپروائی سے جواب دیا، سزا کے خوف سے حق گوئی کا شیوہ ترک کرنا کوئی اچھی بات نہیں۔ میں یہ سزا بھی خوشی سے برداشت کر لوں گا۔ عاقبت اچھی تو سب اچھا، یہ دنیا کچھ نہیں ایک سے انجام سے دوچار ہیں شاہ و گدا موت کی دہلیز تک ہے کروفر اور تاج و تخت قیصرِ اعظم بھی خالی ہاتھ دنیا سے گیا حضرت سعدیؒ کی اس حکایت کا مردِ حق گو شریفوں اور بہادروں کے طبقے کا ایک نمائندہ کردار ہے۔ ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہنا رحمتِ دو عالم رسولِ مقبولﷺ کے مبارک الفاظ میں افضل الجہاد ہے اور یہ سچ ہے کہ یہ جہاد نوعِ انسانی کے ہر فرد پر فرض ہے۔ یہ فرض جس حد تک ادا کیا جائے گا، دنیا میں اس حد تک امن اور عدل قائم ہو گا۔
    2gvsho3 - حکایت سعدی جہادِ اکبر

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,821
    Mentioned
    1117 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4745
    Rep Power
    20

    Default Re: حکایت سعدی جہادِ اکبر

    2gvsho3 - حکایت سعدی جہادِ اکبر

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •