Results 1 to 2 of 2

Thread: بے آباد ہونے والی 11 آبادیاں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,137
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4072
    Rep Power
    17

    candel بے آباد ہونے والی 11 آبادیاں

    بے آباد ہونے والی 11 آبادیاں
    23362 95779743 - بے آباد ہونے والی 11 آبادیاں
    اینڈریوایلپن
    پوری دنیا میں ایسے شہر اور قصبے موجود ہیں جنہیں کسی ایک یا دوسرے سبب لوگوں نے ترک کر دیا۔ ان میںسے کچھ ایسے ہیں جہاں سیاحوں کی آمد آج بھی جاری ہے۔ دیگر کو بالکل ترک کر دیا گیا ہے اور رات کا اندھیرا پھیلنے پر مقامی حکام سمیت کوئی وہاں کا رخ نہیں کرتا۔ آئیے دنیا بھر کے چند ایسے شہروں اور قصبوں کے بارے میں جانتے ہیں جن کا نظارہ دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا۔ ہمبرسٹون اور سانٹا لاورا، اٹاکاما صحرا، چلی:جنوبی امریکا کے ملک چلی کے شمالی علاقے کے یہ دو قصبے 1958ء میں ترک کر دیے گئے۔ اس علاقے میں شورے کی بہت سی کانیں تھیں جو یہاں شاندار عمارتوں کی تعمیر کا سبب بنیں۔ پھر لوگ انہیں چھوڑ گئے اور یہ خالی ہو گئیں۔ یہاں کی عمارتیں اب بھی زیادہ بری حالت میں نہیں۔ یہاں سوئمنگ پول، گھروں اور پرچون کی دکانوں وغیرہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ بلیچیٹ، صوبہ زاراگوزا، سپین:سپین کی خانہ جنگی کے عروج کے دوران بلچیت میں ایک بڑی لڑائی لڑی گئی۔ خانہ جنگی کے ایک دھڑے ری پبلکن آرمی نے حملہ کیا اور مکمل طور پر تہ و تیغ کر ڈالا۔ آج اس کی تباہ حال عمارتیں پُرتشدد ماضی کی گواہی دیتی ہیں۔ بھان گڑھ، راجھستان، بھارت: بھان گڑھ بھارتی ریاست راجھستان میں ایک قلعہ بند آبادی تھی۔ جنہیں بھوتوں کی تلاش ہوتی ہے وہ یہاں کا اکثر رخ کرتے ہیں اور اسی نسبت سے اسے بہت مقبولیت حاصل ہے۔ تاریکی میں یہاں داخل ہونا ممنوع ہے۔ اسے بھارت کے سب سے آسیب زدہ علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اسے 1783ء کے بڑے قحط کے بعد خالی کر دیا گیا۔ اس علاقے میں بہت سی تاریخی عمارات ہیں جن میں قلعے، مندر اور بازار شامل ہیں۔ بوڈائی، کیلی فورنیا، امریکا:کیلی فورنیا میں واقع بوڈائی نامی قصبے میں 1879ء میں ساڑھے آٹھ ہزار افراد رہائش پذیر تھے جس کا سبب سونے کی کانیں تھیں۔ 1889ء تک کانوں کا خزانہ کم ہونے لگا، ساتھ ہی پُرتشدد واقعات بڑھنے لگے۔ آبادی نے دھیرے دھیرے اس مقام کو چھوڑنا شروع کر دیا۔ یہاں آج بھی ڈیڑھ سو کے قریب خالی عمارتیں ہیں۔ کیاکوئے، اناطولیہ، ترکی:1923ء میں یونان اور ترکی کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد 10لاکھ یونانیوں کو ترکی چھوڑنا پڑا۔ اناطولیہ میں واقع کیاکوئے کے دو ہزار باسی بھی اس میں شامل تھے۔ یہ گاؤں اگرچہ خالی ہے لیکن یہاں کی عمارتیں ابھی تک موجود ہیں۔ یہاں دو یونانی آرتھوڈاکس چرچ کی عمارتیں اچھی حالت میں موجود ہیں۔ سینٹ اِلمو، کولوراڈو، امریکا:معدنیات کے ذخائر کے باعث سینٹ اِلمو کسی زمانے میں بڑی انسانی آبادی والا قصبہ تھا۔ یہ ایک تجارتی مرکز بھی تھا لیکن جب 1922ء میں یہاں ریل گاڑی کی آمد کو بند کیا گیا تو یہاں کے رہنے والوں نے اسے چھوڑ دیا۔ کریکو، اٹلی:یہ بے آباد شہر آٹھویں صدی میں پہاڑی کے کنار ے آباد ہوا۔ 1963ء میں شدید لینڈسلائیڈنگ کے بعد زیادہ تر باسی یہاں سے چلے گئے۔ 1972ء میں یہاں آنے والے سیلاب نے صورت حال ناگفتہ بہ کر دی۔ اس کے بعد 1980ء میں یہاں زلزلہ آیا جس نے قصبے کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا۔ پریپیاٹ، یوکرین:شمالی یوکرین کا یہ شہر 1986ء میں چرنوبل جوہری سٹیشن میں ہونے والے حادثے میں خالی ہو گیا۔ جوہری سٹیشن میں دھماکے کے بعد اس شہر سے 50 ہزار افراد کو نکالا گیا۔ اب یہاں تابکاری کا اثر خاصا کم ہو چکا ہے اور لوگ اسے دیکھنے کے لیے کبھی کبھار آتے ہیں۔ کالیکو، کیلی فورنیا، امریکا:1881ء میں یہ کیلی فورنیا کا کان کنی کے لحاظ سے ایک مشہور شہر تھا۔ یہاں چاندی کی 500 کانیں تھیں۔ کانیں دھیرے دھیرے بند ہوتی گئیں تاہم آبادی پھر بھی 1986ء تک موجود رہی۔ جزیرہ ہاشیما، جاپان:جزیرہ ہاشیما میں کبھی بڑی مقدار میں کوئلہ نکالا جاتا تھا۔ کان کنی کا آغاز 1881ء ہوا۔ یہاں پانچ ہزار نفوس رہا کرتے تھے لیکن جب 1974ء میں کانوں سے کوئلہ نکلنا بند ہوا تو لوگ بھی چلے گئے۔ آج یہاں کوئی نہیں رہتا۔ اگڈام، آذربائیجان:کبھی یہاں کی آبادی 40 ہزار تھی۔ آرمینیا سے جنگ کے نتیجے میں راتوں رات ساری آبادی نے شہر چھوڑ دیا۔ جو کچھ پیچھے بچ گیا اسے لوٹ لیا گیا۔ آج اس تباہ حال شہر کے کھنڈرات باقی ہیں۔ (ترجمہ: رضوان عطا)

    2gvsho3 - بے آباد ہونے والی 11 آبادیاں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,137
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4072
    Rep Power
    17

    Default Re: بے آباد ہونے والی 11 آبادیاں

    2gvsho3 - بے آباد ہونے والی 11 آبادیاں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •