Results 1 to 2 of 2

Thread: بڑا بحری حادثہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,308
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4515
    Rep Power
    19

    candel بڑا بحری حادثہ

    بڑا بحری حادثہ
    23365 25799626 - بڑا بحری حادثہ
    محمد ریاض
    بڑے بحری جہاز خال خال ہی ڈوب کر سمندر کی تہہ میں اترتے ہیں لیکن اگر انہیں حادثہ پیش آ جائے تو نقصان بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔ ٹائی ٹینک اپنے دور کا مشہور جہاز تھا جسے پیش آنے والے حادثے اور اس پر بنائی گئی فلم کی وجہ سے یا د رکھا جاتا ہے۔ ایک اور بڑا بحری جہاز بھی ڈوبا تھا جس پر 1706 افرادسوار تھے جن میں مسافر اور عملے کے لوگ شامل تھے۔ یہ اطالوی بحری جہاز اینڈریا ڈوریا تھا۔ 25-26 جولائی 1956ء کو یہ سٹاک ہوم نامی بحری جہاز سے بحرِ اوقیانوس میں ٹکرایا۔ حادثے کے نتیجے میں 51 ہلاکتیں ہوئیں جن میں سے 46 کا تعلق اینڈریا ڈوریا سے تھا۔ اس بحری جہاز کا پورا نام ایس ایس اینڈریا ڈورا تھا۔ اس کی لمبائی 697 فٹ تھی اور یہ 1240 مسافروں اور عملے کے 560 افراد کو لے جا سکتا تھا۔ اس بحری جہاز میں تعیش کا سامان موجود ہوا کرتا مثلاً اس میں تین آؤٹ ڈور سوئمنگ پول تھے۔ اس کے علاوہ مسافروں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔ مثلاً ایسے 11 کمپارٹمنٹس تھے جن میں پانی کے داخلے کو روکا جا سکتا تھا۔ اس میں ریڈار بھی نصب تھا جو اس دور میں نسبتاً نئی ٹیکنالوجی تھی۔ 17 جولائی 1956ء کو یہ جہاز اٹلی کے مقام جنیوا سے نیویارک کے نو روزہ سفر پر روانہ ہوا۔ 25 جولائی کو رات 10:45 بجے بحری جہاز کے عملے کو ریڈار کی مدد سے معلوم ہوا کہ ایم ایس سٹاک ہوم نامی جہاز تقریباً17 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہے۔ سویڈش سفری بحری جہاز نیویارک سے گوتھنبرگ جارہا تھا۔ اسے بھی اطالوی بحری جہاز کے بارے میں پتا چل گیا۔ دونوں نے گزرتے ہوئے فاصلہ بڑھانے کے جتن شروع کر دیے۔ تاہم انہوں نے ایک دوسرے کے بارے میں غلط اندازے لگائے۔ اطالوی جہاز شدید دھند میں تھا۔ جب دونوں دو ناٹیکل میل کی دوری پر پہنچے تو ایک دوسرے کو دیکھنے کے قابل ہوئے۔ وہ دونوں ایک دوسرے کی جانب بڑھ رہے تھے اور ان کی رفتار 40 ناٹس تھی۔ وہ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے ضروری ایڈجسٹمنٹ کرنے میں ناکام رہے۔ 11:10بجے رات دونوں ٹکرا گئے۔ بہت ساری اموات فوری طور پر ہوئیں لیکن اطالوی جہاز کی مدد کے لیے دوسرے بحری جہاز پہنچ گئے۔ ٹکرانے کے 11 گھنٹے بعد اینڈریا ڈوریا ڈوب گیا۔ حادثے کے اسباب میں شدید دھند، تیز رفتاری اور ریڈار کا غلط استعمال شامل تھے۔ سٹاک ہوم کی بعد ازاں مرمت کی گئی اور یہ اکیسویں صدی کے اوائل تک کارآمد رہا۔

    2gvsho3 - بڑا بحری حادثہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    14,308
    Mentioned
    1067 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4515
    Rep Power
    19

    Default Re: بڑا بحری حادثہ

    2gvsho3 - بڑا بحری حادثہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •