سکینہ سموں نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ،ہدایت کارہ بن گئیں
1451598 58387775 - سکینہ سموں نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ،ہدایت کارہ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ، ہدایت کارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں فلم ‘‘انتظار ’’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھیں گی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی اداکارہ، ہدایت کارہ و پروڈیوسر سکینہ سموں فلم ‘‘انتظار ’’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھیں گی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بطور ہدایت کارہ اپنی پہلی فلم ’’انتظار ‘‘ کی جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے فلمیں بنانا چاہتی تھی اور جب صحیح وقت آیا، معیاری سکرپٹ ملا اور فلمی صنعت کی فضا سازگار ہوئی توفلمی دنیا میں آگئی۔