Results 1 to 2 of 2

Thread: ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,212
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4072
    Rep Power
    17

    Mic ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ
    495378 69598586 - ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ
    لندن: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 15 واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا جس کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے کیا آملہ پچھلے میچ کی طرح آج بھی چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں کوٹریل نے کرس گیل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
    ہاشم کی جگہ ایڈن مرکرام کھیلنے آئے مگر کوٹریل نے پانچ رنز پر انہیں بھی اپنا شکار بنا لیا۔ البتہ اس بار کیچ لینے والے فیلڈر ہوپ تھے۔ بیٹنگ کی غرض سے کریز پر پہنچنے والے تیسرے بیٹسمین فاف ڈوپلیسی تھے جب کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے ڈی کوک پہلے سے موجود تھے۔
    فاف ڈوپلیسی بغیر کوئی رن بنائے اور ڈی کوک 17 رنز پر کھیل رہے تھے، 7.3 اوورز میں پروٹیز ٹیم نے دو وکٹ کے نقصان پر 29 رنز ہی بنے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ درمیان میں ہی روک دینا پڑا۔مسلسل بارش کے سبب میچ کو پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کے کچھ دیر بعد منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
    2gvsho3 - ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    12,212
    Mentioned
    833 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Thanked
    4072
    Rep Power
    17

    Default Re: ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

    2gvsho3 - ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •